Global Editions

چینی پولیس گمشدہ معمر افراد کی تلاش کے لیے مصنوعی ذہانت کا نظام استعمال کرے گی

ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہر سال پانچ لاکھ معمر افراد کسی وجہ سے شہر میں گم ہو جاتے ہیں جن کی تلاش کے لیے پولیس کو بہت زیادہ تگ و دو کرنا پڑتی ہے تاہم اب چینی پولیس مصنوعی ذہانت کے نظام اور افراد کے دستیاب ڈیٹا کو استعمال کر کے معمر افراد کو چند منٹ میں تلاش کر لیا کرے گی۔ روزانہ 1370 بوڑھے افراد کا کہیں کھو جانا اور گھر واپس نہ آنا چینی حکومت اور پولیس کے لیے ایک درد سر بن گیا ہے۔ بہت سے معمر افراد ذہنی توازن میں گڑبڑ کے باعث آئے روز گھر سے نکل جاتے ہیں اور واپس نہیں پہنچتے۔ اہل خانہ پولیس کے پاس جاتے ہیں لیکن مربوط نظام نہ ہونے کے باعث انہیں تلاش کرنا آسان نہیں ہوتا۔ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے گمشدہ معمر افراد کی شناخت انتہائی آسان ہو جائے گی اور انہیں کسی بھی پبلک مقام پر کیمروں کے ذریعے ڈھونڈا جا سکے گا۔ چین میں ایک سٹارٹ اپ سینس ٹائم اس مسئلے پر تیزی سے کام کر رہا ہے اور اس سال جنوری میں اس نے اس معاملے پر تحقیق کے لیے دو ارب ڈالر کی مزید فنڈنگ حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوا ہے۔ سینس ٹائم شہر میں ٹریفک کے لیے لگے کیمروں‘ اے ٹی ایم اور دیگر جگہوں پر موجود کیمروں کے ذریعے ایسے چہروں کو ٹیگ کرنے کے لیے ایک سافٹ ویئر تیار کر چکی ہے جس کا کامیابی سے تجربہ کیا جا چکا ہے اور اسے آئندہ چند ہفتوں میں باقاعدہ لانچ کر دیا جائے گا۔

Authors

*

Top