Global Editions

چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے سکولز بند، طلباء اب آن لائن پڑھیں گے

تفصیلات: چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے سکولز بند کردیے گئے ہيں۔ تاہم سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا (Xinhua) کے مطابق اب قومی پیمانے پر ایک ایسا کلاؤڈ لرننگ پلیٹ فارم متعارف کیا جاچکا ہے جس کے ذریعے پرائمری سکولز کا نصاب نشر کیا جائے گا، تاکہ چین کے 18 کروڑ طلباء کی پڑھائی میں خلل نہ آئے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سکولز کے سیمسٹرز کو غیرمتعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے اور چینی حکام لوگوں کو گھر میں رہنے کی تلقین کررہے ہيں۔

ٹی وی پر سکول: بچوں کو تعلیمی مواد پہنچانے کا طریقہ کار عمر کے لحاظ سے مختلف ہوگا۔ پرائمری سکول کا نصاب ایک سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔ جونیئر اور سینیئر ہائی سکول کے طلباء کے لیے ایک آن لائن لرننگ کا  پلیٹ فارم دستیاب ہے جہاں قومی نصاب کے مطابق پہلے ہفتے کے دوران 12 مضامین کے متعلق 169 اسباق موجود ہیں۔ اساتذہ حسب ضرورت اس پلیٹ فارم میں نیا مواد شامل کرتے رہيں گے۔

بینڈوڈتھ: سرکاری براڈکاسٹر سی سی ٹی وی نیوز (CCTV News) کے مطابق چینی حکومت نے اس سسٹم کے لیے 90 ٹیرابائیٹ بینڈوڈتھ اور 7،000 سرورز کی فراہمی کے لیے چین کے تین بڑے ٹیلی کام آپریٹرز (یعنی چائنا موبائل، چائنا یونی کام، اور چائنا ٹیلی کام) کے علاوہ ہواوے، بیدو، اور علی بابا جیسی ٹیک کمپنیوں کی سہولیات حاصل کی ہیں، تاکہ پانچ کروڑ طلباء اس سسٹم کو بیک وقت استعمال کرسکیں۔ علی بابا کے مطابق 600،000 کے قریب اساتذہ ان کی بنائی ہوئی لائیوسٹریمنگ کی سہولت ڈنگ ٹاک (Dingtalk) کا پہلے ہی سے استعمال کررہے ہیں (تاہم طلباء کو یہ سہولت کچھ خاص پسند نہیں آئی ہے)۔

تحریر: شارلٹ جی (Charlotte Jee)

تصویر: اے پی (AP)

Read in English

Authors

*

Top