Global Editions

فیس اداکرنے کی کوئی ضرورت نہیں

نام: جوشوا برائوڈر(Joshua Browder)
عمر: 20سال

جوشوا برائوڈر 200 بلین ڈالر کی قانونی خدمات کی مارکیٹ کو چیٹ بوٹس (chatbots) سے تبدیل کرنے کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کی کہ چیٹ بوٹس خود کار نظام کے تحت بہت سارے ایسے کام کر سکتے ہیں جس کو وکلاء کے ذرئیے گھنٹوں کے حساب سےبھاری فیس ادا کرکے مکمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہےـــ",قانونی عمل میں داخل ہونے کی کبھی بھی جلدی نہیں کرنی چاہیے اور یہ سوال کبھی بھی نہیں ہونا چاہیے کہ کون فیس ادا کر سکتا ہے۔سوال یہ ہونا چاہیے کہ انصاف حاصل کرنے کے اصل نتائج کیاہیں"۔برائوڈر نے 2015 سے اس کام کاایک چھوٹے پیمانے سے آغاز کیا اور ــ"فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں" کے نام سے آلہ تیار کیا تاکہ لوگ پارکنگ ٹکٹوں کا مقابلہ کر سکیں۔ اسے یہ خیال پارکنگ ٹکٹوںکا خود کامیابی سے مقابلہ کرنے کے بعد آیا ۔ اس کے دوستوں نے اس سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک اسی طرح کی ایپ تیار کرے تاکہ لوگ اس کے خیال سے فائدہ اٹھا سکیں۔

برائوڈر کا بنیادی "ربوٹ وکیلـ" کچھ بنیادی سوال پوچھتا ہے جیسا کہ ٹکٹ کس ریاست سے کس تاریخ کو جاری ہوئی تھی اور اس سے ایک فارم لیٹر جاری کرکے پوچھتا ہے کہ کون کون سی فیس ختم کی جا سکتی ہے۔ برائوڈر کا کہنا ہے کہ اب تک375000 افراد کی 9.7 ملین ڈالر جرمانے کی رقم بچائی جا چکی ہے۔

ــ"فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں" نے جولائی کے شروع میںاپنے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے1000مزید قانونی کام جیسا کہ کام کرنے کی جگہ پر امتیاز برتنے کی شکایت یا آن لائن مارکیٹنگ کے مقابلے کو منسوخ کرنے ،کے جیسے کاموں کو شامل کیا۔کچھ دن بعدانہوں نے اوپن سورس ٹول متعارف کروایا جس سےدوسرے لوگ بشمول وکلاء بغیر کوڈنگ کے تجربے کے اپنے ذاتی چیٹ بوٹس بنا سکتے ہیں۔ بوسٹن کالج کے پروفیسروارن آگن( Warren Agin) نےاسی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا اوپن سورس ٹول استعمال کرتے ہوئے ایک کوڈ بنایا جس سے بنک سے دیوالیہ افراد ادھار دینے والوں سے بچ سکتے ہیں۔اس کا کہنا ہے،ـ"ادھار لینے والوں کے پاس بہت سارے قانونی ہتھیار ہیں لیکن ان کو اس بات کا پتا نہیں" ۔

بروڈر کے اور بھی بہت سارے منصوبے ہیں ۔ وہ چاہتا ہے کہ بہت سارےدروناک قانونی عمل جیسا کہ سیاسی پناہ یا طلاق کے حصول کے عمل کو خود کار نظام کے تحت چلائے یا کم از کم ان کی قانونی خدمات کو سادہ بنایا جائے۔

لیکن بروئوڈر کے لئے بہت سارے چیلنجز باقی ہیں۔ برائو ڈر کے لئے عین ممکن ہے کہ بل بڑھانے والے وکلا ء بہت ساری مشکلات کھڑی کریں اور ان کی خدمات حاصل کرنے والے افراد بھی یہی کریں کیونکہ وہ ان کی خدمات پر کافی انحصار کرتے ہیں۔

ترجمہ:پیٹر (Peter Burrows)

Read in English

Authors
Top