Global Editions

کیا HP تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کو عوامی سطح پر متعارف کرا پائے گی

تھری ڈی پرنٹنگ اگرچہ کئی شعبوں میں نہایت کارآمد ہے اور اسے کئی مقاصد کے لئے استعمال بھی کیا جا رہا ہے تاہم اس ٹیکنالوجی کو عوامی سطح پر ابھی تک متعارف نہیں کرایا جا سکا۔ اس کے ساتھ ساتھ اگرچہ تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی لچکدار ہے لیکن اس کی مدد سے پلاسٹک کے بنے ہوئے بڑے پرزہ جات نہیں بنائے جا سکے ہیں۔ تاہم اب پرنٹر تیار کرنے والی دنیا کی بڑی کمپنی ہیولٹ پیکارڈ جسے HP کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے تیار کی گئی نئی پرنٹنگ ٹیکنالوجی صورتحال کو بدل دے گی۔ HP کی جانب سے تیار کئے گئے نئے پرنٹنگ نظام جسے جیٹ فیوژن کا نام دیا گیا ہے کے تحت پرنٹرز کی فروخت کا آغاز اکتوبر سے ہو جائے گا اور کمپنی نے اس حوالے سے کئی کمپنیوں جن میں BMW اور NIKE شامل ہیں سے ارڈرز کی وصولی بھی شروع کر دی ہے۔ HP کی جانب سے تیار کئے گئے اس پرنٹر کی قیمت ایک لاکھ تیس ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔ لیزر کے مقابلے میں جیٹ فیوژن ٹیکنالوجی بہترین ہے، لیزر کی مدد سے تھری ڈی پرنٹنگ ایک مروجہ طریقہ ہے اس کے تحت لیزر شعاع کی حدت اور پولیمر پائوڈر کے ذرات کو پگھلایا جاتا ہے اور تہہ پر تہہ لگا کر اشیاء بنائی جاتی ہیں۔ لیزر کی مدد سے نہایت مضبوط اشیاء بنائی جا سکتی ہے لیکن یہ طریقہ بہت وقت طلب ہے جبکہ HP کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے تیار کی گئی جیٹ فیوژن ٹیکنالوجی لیزر ٹیکنالوجی کے مقابلے میں دس گنا زیادہ تیزرفتا ہے۔ کمپنی نے اس کے لئے انک جیٹ پرنٹنگ کے شعبے میں اپنی مہارت سے فائدہ اٹھایا۔ جیٹ فیوژن کے عمل میں انک جیٹ ہیڈ دو طرح کے کام کرتا ہے ایک جانب وہ فیوژن ایجنٹ کا کام کرتا ہے تو دوسری جانب Detailing Agent کا بھی کام کرتا ہے اور یہ کام تیزرفتاری سے ہوتا ہے پائوڈر بیڈ پر فیوژن ایجنٹ حدت کو جذب کرتا ہے کرتا ہے جبکہ Detailing Agent اس کو روکتا ہے۔ HP تھری ڈی پرنٹنگ شعبے کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ایلکس مونینو (Alex Monino) کا کہنا ہے کہ یہ عمل نہ صرف تیز رفتار ہے بلکہ موجودہ ٹیکنالوجیز کے مقابلے میں کم خرچ بھی ہے۔ تھری ڈی انڈسٹری اور پرنٹنگ کے شعبے سے گزشتہ تین دہاہیوں سے وابستہ تحقیق کار ٹیری وہلرز Terry Wohlers کا کہنا ہے کہ میں اس پرنٹنگ عمل کا معائنہ کیا ہے اور یہ کافی متاثر کن ٹیکنالوجی ہے۔

تحریر: مائیک اوورکٹ (Mike Orcutt)

1259319

Read in English

Authors
Top