Global Editions

امریکہ- میکسیکو سرحدی دیوار تعمیر کرنے کی لاگت میں ڈونلڈ ٹرنپ کے حساب میں غلطی

اگرچہ امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےانتخابات سے قبل کہہ دیا تھاکہ ان کا بس چلے تو وہ غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کیلئے میکسیکو اور امریکہ کی سرحد پر دیوار تعمیر کردیں لیکن دیوار کی جو قیمت انہوں نے بتائی وہ بہت کم تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ دیوار تعمیر کرنے پر پر زیادہ سے زیادہ لاگت 8سے 12ارب ڈالر آئے گی۔ انہوں نے دیوار کی قیمت کا اندازہ لگایاتوحقیقی معنوں میں ایسا نہیں ہے۔ آپ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر ایک نظر ڈالیں تو آپ پر ظاہر ہو جائے گاکہ یہ دیوار 2000میل طویل ہو گی۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تقریباً نصف سرحد پر دیوار تعمیر ہو گی۔ کیونکہ قدرتی رکاوٹیں مثلاً پہاڑیاں وغیرہ تو پہلےہی تارکین وطن کا راستہ روکے کھڑی ہیں۔ جس علاقے میں ٹرمپ نے دیوار تعمیر کرنے کے تصور پیش کیا وہاں تو پہلے ہی 653میل طویل باڑ تعمیر ہے۔ کچھ کو کاریں روکنے اور کچھ پیدل چلنے والوں کو روکنے کیلئےتعمیر کیا گیاہے۔ یہ رکاوٹیں تعمیر کرنے پر 2006ء میں 2.3ارب ڈالر لاگت آئی۔ اگر آپ کنکریٹ اور لوہے کی 35 سے 65فٹ دیوارتعمیر کرنا چاہتےہیں تو لاگت بہت زیادہ ہو جائے گی۔ پچاس فٹ لمبی اور 1000فٹ طویل ، ایک فٹ چوڑی اوربنیادوں کیلئے 15فٹ زمین کے اندر دیوار کی تعمیر کا زرا تصور کریں جو سرنگ کھود کر جانے والوں کو بھی روک سکے ۔ اسے تعمیر کرنے میں کیا کچھ لگے گا وہ درج ذیل ہے۔

سٹیل

دیوار میں سٹیل کی بار،کنکریٹ کا تین فیصد صرف ہو گا۔ سٹیل کا وزن 2.3 ارب کلوگرام ہو گا۔ اندازاً 2ڈالر فی کلو گرام لاگت آئے گی۔

مزدوری

اگر 2006ء سے 2009ء کی مزدوری کی لاگت لگائی جائے اور اس میں کنکریٹ اور سٹیل کی لاگت بھی شامل کی جائے تو امکانی طور پر اس پر 15ارب ڈالر مزدوری کے طور پر خرچ ہوں گے۔ تاہم اس قسم کے کام کیلئے مزدوری مندرجہ بالا تخمینے سے کہیں زیادہ ہو گی۔ اسرائیل کے تجربے کو سامنے رکھیں تو اس نے مغربی کنارے کے گرد 480میل طویل دیوار کی بجائے380میل طویل دیوار تعمیر کی۔ اس میں تین سے دس فیصد دیوار کنکریٹ کی ہے۔ اس کے باوجود دیوار پر 2.6 ارب ڈالر لاگت آئی۔ یہ لاگت امریکہ میکسیکو سرحد پر لگی باڑ سے دوگنا ہے جبکہ اسرائیل میں لیبر امریکہ سے قدرے سستی ہے۔انجینئرز کا کہنا ہے کہ 1000میل طویل دیوار تعمیر کرنے پر 27سے 40ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

ٹرمپ شاید کہیں کہ جب سے سرحد کی غیر قانونی کراسنگ قابو سے باہر ہوئی ہے دیوار تعمیر کرنا بہتر رہے گا۔ تاہم میکسیکو کی معیشت بہتر ہونے اور سرحد پر پولیسنگ کا نظام بہتر بنانے سمیت بہت سی وجوہات کی بنا پر بارڈر کراسنگ کم ہوئی ہے ۔ امریکی پولیس نے 2015ء میں غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرتے ہوئے 3,31,000لوگوں کو گرفتار کیا۔

تحریر: کونسٹا ٹین کاکائیس (Konstantin Kakaes)

Read in English

Authors

*

Top