Global Editions

Author Archives: MIT PK

پاکستان میں کرونا وائرس: بے روزگاری اور غربت کے خدشات کے مدنظر لاک ڈاؤن میں کمی

پاکستان میں کرونا وائرس: بے روزگاری اور غربت کے خدشات کے مدنظر لاک ڈاؤن میں کمی

اعداد و شمار: ہفتے کی صبح تک پاکستان میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد 27،462 تک جا پہنچی، جبکہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 24 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 618 ہوگئی ہے۔ اس وقت صوبہ پنجاب میں سب سے زيادہ یعنی 10،471 …مزید پڑ ھیں

گوگل اور ایپل کرونا وائرس کی ٹریکنگ ایپس میں پرائویسی کے تحفظ کو کس طرح یقینی بنائيں گے؟

ایپل اور گوگل نے پچھلے مہینے اینڈرائيڈ آلات اور آئی فونز کے لیے کرونا وائرس کی ٹریکنگ کے لیے ایک سسٹم متعارف کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے ذریعے صارفین کو اس مرض کے شکار دوسرے افراد سے رابطے کی صورت میں مطلع کیا جائے گا۔ اب ان دونوں کمپنیوں نے فیصلہ کیا ہے …مزید پڑ ھیں

کرونا وائرس: اس نئی دوا سے ہسپتالوں پر بوجھ کم کرنا اور جانیں بچانا ممکن ہے

وائٹ ہاؤس کے ایک بیان کے مطابق ریمڈیسیور (remdesivir) نامی ایک نئی دوا covid-19 کی وجہ بننے والے کرونا وائرس کے خلاف کافی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ خبر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایلرجی اینڈ انفیکشز ڈس ایزز (National Institute of Allergy and Infectious Diseases) کے صدرر اینتھنی فاؤچی (Anthony Fauci) نے امریکی صدر ڈانلڈ …مزید پڑ ھیں

کرونا وائرس: ماہ رمضان میں پاکستانی عوام کی سہولت کے لیے کیا نئے اقدام کیے ہيں؟

اعداد و شمار: پیر کی صبح تک پاکستان میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد 20,186 تک جا پہنچی، جبکہ 462 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔ اس وقت صوبہ پنجاب میں سب سے زيادہ یعنی 7،524 کیسز سامنے آچکے ہیں، لیکن صوبہ سندھ (7,465 کیسز) اب زيادہ پیچھے نہيں رہا۔ اس …مزید پڑ ھیں

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی نشاندہی کس طرح ممکن ہے؟

امریکہ سمیت کئی ممالک میں کرونا وائرس کے شکار افراد کی نشاندہی کے لیے اب تک لاکھوں افراد کی ٹیسٹنگ کی جا چکی ہے۔ ان ٹیسٹس میں PCR نامی تکنیک کا استعمال کیا جاتا ہے، جس کے ذریعے ناک یا گلے سے حاصل کردہ نمونوں میں وائرس کا جینیاتی مواد تلاش کرنے کی کوشش کی …مزید پڑ ھیں

اجتماعی قوت مدافعت سے کیا مراد ہے؟

کرونا وائرس کے خاتمے کے تین بنیادی طریقے ہیں۔ پہلا تو یہ ہے کہ نقل و حمل اور اجتماعی سرگرمیوں پر انتہائی سخت قسم کی پابندیاں عائد کی جائيں اور ٹیسٹنگ میں اضافہ کردیا جائے۔ دوسرا طریقہ ایک ویکسین ہے۔ لیکن ایک اور طریقہ بھی موجود ہے جو ممکنہ طور پر موثر تو ثابت ہوسکتا …مزید پڑ ھیں

اینٹی جین ٹیسٹنگ سے کرونا وائرس کی کم قیمت میں اور زيادہ جلدی ٹیسٹنگ ممکن ہے

 اس وقت امریکہ میں کرونا وائرس کی جتنی ٹیسٹنگ ہونی چاہیے، ٹیسٹس کی تعداد اس سے کہیں کم ہے۔ معیشت کو بحفاظت بحال کرنے کے لیے روزانہ دو کروڑ افراد کی ٹیسٹنگ ضروری ہے، لیکن اس وقت ٹیسٹس کی تعداد محض 150،000 یومیہ ہے۔ اس تعداد میں جلدی اضافہ کرنے کے لیے نت نئے طریقے …مزید پڑ ھیں

پاکستان میں ماہ رمضان کے لیے خصوصی کرونا وائرس پالیسی؛ ڈاکٹروں اور علماء کے درمیان اختلافات

اعداد و شمار: ہفتے کی صبح  تک پاکستان میں covid-19 کے شکار افراد کی تعداد 11،940 تک پہنچ چکی تھی، جبکہ 253 افراد کی موت واقع ہوچکی تھی۔ ماہ رمضان کی آمد کے باعث حکومت کو نئے چیلنجز درپیش ہيں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (National Command and Operation Centre) کے مطابق، پاکستان میں کرونا …مزید پڑ ھیں

فیس بک کرونا وائرس کے متعلق غلط معلومات کا مقابلہ کس طرح کررہا ہے؟

فیس بک اب کرونا وائرس کے متعلق غلط معلومات دیکھنے والے افراد کو عالمی ادارہ صحت کی ویب سائٹ کے ایک خصوصی صفحے پر لے جائے گا، جہاں سے اس وبا کے متعلق درست معلومات حاصل کی جاسکے گی۔ فیس بک کے وی پی برائے انٹیگرٹی (VP of Integrity) گائے روزن (Guy Rosen) ایک بلاگ …مزید پڑ ھیں

موسیقی اور ٹیکنالوجی کا سنگم

شعبہ موسیقی میں لفظ ”آندولن“ سے مراد ساز میں ایسی حرکت ہے جس سے اگلا ساز بھی متاثر ہوتا ہے۔ لیکن میکال حسن بینڈ کے لیے یہ محض ایک لفظ نہيں ہے۔ آندولن میکال حسن بینڈ کا 2009ء کا مقبول ترین گانا تھا، اور ان کے کئی شیدائیوں کا خیال ہے کہ یہ لفظ ان …مزید پڑ ھیں

Top