Global Editions

بڑے پیمانے پر مصنوعی ذہانت پر مشتمل مصنوعات لانچ کرنے کے لیے اقدامات جاری

نام: گینگ وینگ (Gang Wang)
عمر: 34 سال
ادارہ: علی بابا

گینگ وینگ کے مطابق مصنوعی ذہانت اب  ایک بہت اہم موڑ پر آکھڑی ہے، اور اب اسےلیب سے نکال کر وسیع پیمانے پر مارکیٹ کی مصنوعات میں صارفین کے لئے متعارف کرانے کا وقت آگیا ہے۔ مارچ میں علی بابا کی مصنوعی ذہانت کی لیب میں ملازمت شروع کرنے والے وینگ کافی عرصے سے مصنوعی ذہانت کو مارکیٹ میں دستیاب مصنوعات کے لئے قابل عمل بنانے ميں پیش پیش ہیں، اور  اوروہ اسے دنیا کی بلند عزائم والی کمپنیوں میں سےایک کے لئے کر رہے ہیں جو کہ دنیا میں صارفین کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ جولائی میں علی بابا نے اپنا مصنوعی ذہانت استعمال کرنے والا پہلا پراڈکٹ ٹی مال جینی (Tmall Genie) لانچ کیا تھا، اور اس میں بھی وینگ کا بہت بڑا ہاتھ تھا۔ ایمزان کے ایکو (Echo) کی طرح کام کرنے والی یہ ڈیوائس علی بابا کی شاپنگ کی ویب سائٹس پر خریداری کے علاوہ وائس کمانڈز کی مدد سے کئی مختلف کام بھی کرسکتی ہے، جن میں موسیقی بجانا اور کیلنڈرز چیک کرنا شامل ہيں۔

وینگ کہتے ہیں "نیورل نیٹورکس کے ڈیزائن کو حقیقی دنیا کے استعمالات کے ساتھ ضم کرنا انتہائی ضروری ہے۔ یہ ایسی مصنوعات تیار کرنے کا واحد طریقہ ہے جو ایک تجارتی ماحول میں فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔"

تحریر: یٹنگ سن (Yiting Sun)

Read in English

Authors
Top