Global Editions

ایپل کی نئی سمارٹ واچ سے دل کی دھڑکن اور صحت سے آگاہی ممکن

Photo credit: Apple

معروف کمپنی ایپل نے گزشتہ روز جہاں آئی فون کے نئے ماڈل لانچ کئے وہاں ایپل سمارٹ واچ کی چوتھی سیریز بھی متعارف کروائی۔ سمارٹ واچ فور ماڈل میں سکرین کا سائز بڑا کر دیا گیا ہے اور گھڑی کے نچلے حصے میں ایک سنسر لگایا گیا ہے جس کے ذریعے دل کی دھڑکن سے متعلق تفصیلی معلومات گھڑی کی سکرین پر ظاہر ہوں گی۔ اگر دل کی دھڑکن ڈوبتی ہے یا تیز ہوتی ہے تو اس بارے میں بھی سافٹ ویئر سکرین آپ کو مطلع کردے گی۔ جیسے جیسے ایپل سمارٹ واچ میں صحت سے متعلق نئے فیچر شامل کر رہا ہے ایپل کی نئی سمارٹ واچ ہیلتھ واچ بنتی جا رہی ہے۔ وہ لوگ جو دل کی دھڑکن کی رفتار سے آگاہ رہنا چاہتے ہیں ان کے لئے یہ گھڑی خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ اس گھڑی میں ایک اور خصوصی فیچر متعارف کروایا گیا ہے جو عمررسیدہ افراد کے لئے بہت اہم ہے۔ اگر کوئی معمر شخص سیڑھیوں سے پھسل جاتا ہے یا واک کے دوران گر جاتا ہے تو یہ واچ فوری طور پر خود کار طریقے سے ایمرجنسی نمبر پر کال ملا سکتی ہے اور پیغام بھیج سکتی ہے تاکہ جلد از جلد ایمرجنسی مدد حاصل کی جا سکے۔

Authors
Top