Global Editions

انتظار کی گھڑیاں ختم‘ ایپل کا نیا آئی فون کل لانچ ہو گا

معروف موبائل کمپنی ایپل نیا آئی فون نئی خوبیوں اور نئے ڈیزائن کے ساتھ کل لانچ کرے گی۔ تقریب کا انعقاد کیلیفورنیا میں ایپل کے بانی سٹیو جابز سے منسوب تھیٹر میں ہو گا۔ پوری دنیا کی نظریں آئی فون لانچنگ پر لگی ہیں۔ کہا جا رہا ہے اس موقع پر آئی فون کے تین ماڈلز لانچ کئے جائیں گے۔ ایونٹ کے انعقاد سے قبل ہی آئی فون کی خصوصیات اور ماڈلز کے حوالے سے مختلف افواہیں یا لیکس زیرگردش ہیں جن کے مطابق ممکنہ طور پر ایپل کمپنی اس تقریب میں6.1 انچ آئی فون 9‘5.8 انچ آئی فون ایکس‘ اور6.5 انچ آئی فون ایکس پلس پیش کرے گی تاہم ان تفصیلات کو حتمی نہیں کہا جا سکتا۔ ایپل سمارٹ فونز میں نئے فیچرز اور جدت متعارف کرانے کیلئے پہلے بھی بازی لے جاتا رہا ہے۔ اس سال ایپل کی جانب سے نئے آئی فونز میں کچھ ایسی تبدیلیاں متوقع ہیں جو شائقین کیلئے دلچسپی کا باعث ہوں گی۔ اس موقع پر نئی ایپل گھڑیاں، نئے آئی پیڈز، ایئر پاور اور نئی میک بک بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ ایپل کمپنی کا آغاز 1976ء میں سٹیو جابز نے گھر کے گیراج سے کیا تھا۔ ابتدا میں کمپیوٹر متعارف کروائے گئے۔ 9جنوری 2007کو آئی فون متعارف کرائے جانے کے بعد کمپنی آسمانوں کو چھونے لگی۔ آج ایپل دنیا کی ٹیکنالوجی کی وہ پہلی پبلک کمپنی بن چکی ہے جس کی مالیت دس کھرب ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور اس نے سیلیکون ویلی میں ایمیزون اور مائیکروسافٹ جیسی بڑی حریف کمپنیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ آئی فون لانچنگ تقریب 12ستمبر بروز بدھ ایپل کی ویب سائٹ کے درج ذیل لنک پر براہ راست دیکھی جا سکتی ہے۔

www.apple.com/apple-events/september-2018

Authors
Top