Global Editions

ایمزون کا ڈیٹا لیکس میں ملوث ملازمین کےخلاف تحقیقات کا فیصلہ

ایمزون نے کمپنی کے اندرونی اہم ڈیٹا کی لیکس سے متعلق رپورٹس پر کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملازمین کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ایمزون کو مختلف ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ کمپنی کا ڈیٹا پیسوں کے عوض مختلف افراد اور کمپنیوں کو فراہم کیا جا رہا تھا جو سنگین جرم اور کمپنی پالیسی کے خلاف کیا جانے والا عمل ہے۔ یہ ڈیٹا سیلز اور سرچ معلومات پر مشتمل ہے اور دیگر آن لائن ای کامرس ویب سائٹس اس کی ممکنہ گاہک ہو سکتی ہیں۔ یہ ڈیٹا اسی ڈالر سے دو ہزار امریکی ڈالر کے حساب سے مبینہ طور پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ ایمزون نے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں برتے گی اور ملوث ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Authors

*

Top