Global Editions

سنگاپور میں اگلے برس ہوائی ٹیکسی سروس شروع ہو جائے گی

Photo Credit: Volocopter

وولوکاپٹر نامی جرمن کمپنی اگلے برس سنگاپور میں ہوائی ٹیکسی سروس کا آغاز کرنے والی ہے۔ اس ہوائی ٹیکسی میں دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور یہ شہر میں تیس کلومیٹر کی مسافت طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے انجن کی آواز نہ ہونے کے برابر ہے اور ایک ہیلی کاپٹر یا جہاز کے برعکس یہ انتہائی خاموشی سے پرواز کرتا ہے جس سے ہوائی آلودگی کے ساتھ ساتھ صوتی آلودگی پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی۔ وولوکاپٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو فلورین روٹر نے کہا ہے کہ سنگاپور کو جدید ٹیکنالوجی اپنانے میں ہمیشہ اولیت اور فوقیت حاصل رہی ہے۔ یہ شہر ترقی یافتہ معاشروں کے لئے ایک مثال بن چکا ہے۔ وولوکاپٹر گزشتہ برس دبئی اور جرمنی میں اڑان کے سینکڑوں کامیاب تجربات کر چکا ہے۔ یاد رہے کہ وولوکاپٹر کی طرح اُوبر بھی اُوبر ایئر کے نام سے ہوائی ٹیکسی سروس شروع کرنے والا ہے اور 2020ء میں عملی طور پر سروس کا آغاز کر دے گا۔اُوبر ایئر ٹیکسی سروس اس لحاظ سے منفر د ہو گی کہ کمپنی نے بغیر پائلٹ خودکار الیکٹرک ایئر ٹیکسی متعارف کرانے کا اعلان کیاہے جبکہ وولو کاپٹر کو باقاعدہ طور پر ایک پائلٹ یا ایئر ڈرائیور اڑائے گا۔

Authors
Top