Global Editions

کاشتکاری کرنے والا روبوٹ تیار

یونیورسٹی آف نیگو اسرائیل کے محققین نے ایسا روبوٹ تیار کر لیا ہے جو مستقبل میں فصلوں اور پھلوں کی کاشتکاری کے لئے استعمال ہو سکے گا۔ اس روبوٹ کا نام سویپر رکھا گیا ہے۔ ایسے روبوٹس کی تیاری سے عام مزدوروں اور کسانوں کی ضرورت کم ہو جائے گی اور کاشتکاری کے لئے لاگت میں بہت زیادہ کمی آئے گی کیونکہ عام انسانوں کے برعکس یہ روبوٹ ہفتے کے ساتوں دن اور چوبیس گھنٹے معیاری کام اور بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ باغات میں درختوں پر لگے پھل اور زمین پر موجود سبزیاں اتارنے کاکام بھی کر سکتا ہے اور اس کے کام کی رفتار عام کسان سے کہیں زیادہ ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسے روبوٹس زرعی صنعت میں ایک انقلاب برپا کر دیں گے اور اجناس کے ضیاع پر قابو پانے میں بھی مدد دیں گے۔ محققین کے مطابق ایسے روبوٹس مارکیٹ میں چار سے پانچ سال بعد فروخت کے لئے دستیاب ہوں گے۔

Authors
Top