Global Editions

نینو سکیل پر درجہ حرارت ماپنے کا موجد

نام: فابین مینگس( Fabian Menges)
عمر: 32سال
ادارہ: سوئٹزر لینڈ کے شہرزیورخ میں آئی بی ایم کے ریسرچ فیلو

مسئلہ: پیچیدہ مائکروپروسیسرجو خو دمختارڈرائیونگ اور مصنوعی ذہانت میں استعمال ہوتے ہیں زیادہ گرمی سے ان کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اوروہ بند ہو جاتے ہیں۔اور یہ عام طور پر اس وقت ہوتا ہے جب کسی اندرونی پرزے میں نینومیٹر کے حساب سے نقص ہو۔ لیکن گذشتہ کئی عشروں سے جن لوگوں نے گاڑیوں کی چپس (chips ) بنائیں اس بات کا پتا نہ چلا سکے کہ درجہ حرارت نینو سکیل کی حد تک کیوں گر جاتا ہے۔

حل: فابین مینگس سوئٹزر لینڈ کے شہرزیورخ میں آئی بی ایم کے ریسرچ فیلو ہیں۔ انہوں نےدرجہ حرارت کی تبدیلی ماپنے کے لئے سکنینگ جانچ کاری (scanning probe )کا طریقہ ایجاد کیا۔ اس طریقے کے ذریعے تھرمل مزاحمت اور درجہ حرارت میں کمی بیشی کو سطح میں ہونیوالی تبدیلی کے حساب سے ماپا جا سکتا ہے۔ اس کے ذریعے وہ پتا چلا سکتا ہے کہ دس نینو میٹر سے چھوٹے ڈھانچوں میں درجہ حرارت کیسے تبدیل ہوتا ہے۔ اس بات سےگاڑیوں کے لئے چپ بنانے والوں کو معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ کس طرح کا ڈیزائن رکھیں جس سے گرمی آسانی سے خارج ہو سکے۔

تحریر: رس جسکیلن(Russ Juskalian)

Read in English

Authors

*

Top