Global Editions

ایک ارب سے زائد وائی فائی آلات میں سیکورٹی کا بہت بڑا مسئلہ نکلا

ایپل کے آئی فون اور ایمزان کے ایکو سمیت ایک ارب سے زائد انٹرنیٹ آلات سیکورٹی کے ایک ایسے مسئلے کا شکار ہیں جس کے باعث ہیکرز بذریعہ وائی فائی ارسال کردہ ٹریفک پر نظر رکھ سکیں گے۔

اس خامی کا انکشاف سائبر سیکورٹی کی کمپنی ای سیٹ (ESET) نے کیا تھا اور اس کے باعث پاس ورڈ سے محفوظ کسی بھی وائی فائی نیٹورک پر لگائے گئے اینکرپشن کو بے کار کیا جاسکتا ہے۔ اس سے ہیکرز نیٹورک کی تمام سرگرمیوں پر بغیر کسی روک ٹوک کے نظر رکھ سکیں گے۔ تاہم اگر سائبرسیکورٹی سافٹ ویئر کی باقاعدگی کے ساتھ اپ ڈيٹ کی جائے اور تحفظ میں اضافہ کردیا جائے تو اس قسم کے حملے کے نتائج کی شدت کو کم کیا جاسکتا ہے۔

اس سے کونسی ڈیوائسز متاثر ہوں گی؟ ریسرچرز نے اس مسئلے کو Kr00k کا نام دیا ہے اور اس سے وہ تمام ڈیوائسز متاثر ہوں گی جن میں براڈ کام (Broadcom) اور سائپریس (Cypress) نامی کمپنیوں کی بنائی گئی وائی فائی چپس نصب ہيں۔ ان میں ایپل، گوگل، اور سام سنگ کے فونز سمیت کئی اقسام کی وائرلیس انٹرنیٹ کی سہولت سے آراستہ ڈیوائسز شامل ہیں۔ اس مسئلے کے حلے کے لیے سیکورٹی اپ ڈیٹس متعارف کیے جاچکے ہيں، اسی لیے ضروری ہے کہ آپ بھی اپنے تمام کمپیوٹرز، فونز اور انٹرنیٹ سے متصل دیگر ڈیوائسز کو فوری اپ ڈیٹ کرلیں۔

آپ کس طرح متاثر ہوں گے؟ سب سے زيادہ نقصان اس صورت میں ہوگا جب ہیکرز کو آپ کی دیکھی گئی ویب سائٹس یا آپ کے بھیجے گئے تمام پیغامات تک رسائی حاصل ہوگی۔ تاہم حقیقت میں بات اتنی آگے نہيں بڑھے گی۔ کئی ویب سائٹس اور مواصلتی ایپس اینکریپشن کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کی معلومات کافی حد تک محفوظ رہیں گی۔

تحریر: پیٹرک ہاورڈ او نیل (Patrick Howard O’Neill)

تصویر: ان سپلیش (Unsplash) پر ویبارو (Webaroo)

Read in English

Authors

*

Top