Global Editions

پاکستانی صارفین کے لئے نئی پیشکش: آئی فون کے بدلے سام سنگ گلیکسی حاصل کریںS6 یا Note5

سام سنگ پاکستانی صارفین کے لئے ایک نئی پروموشنل سکیم کا آغاز کرنے جا رہی ہے جس کے تحت پاکستانی صارفین کو پیشکش کی جائے گی کہ وہ اپنا آئی فون 6 یا 6S سام سنگ گلیکسی S6 یا گلیکسی Note 5 کے ساتھ تبدیل کروا سکیں گے۔ محدود مدت کے لئے شروع ہونے والی یہ سکیم یکم فروری سے اکتیس مارچ تک جاری رہے گی جہاں صارفین آسانی کے ساتھ اپنے آئی فون کو سام سنگ کے مقبول ترین موبائل سیٹس کے ساتھ تبدیل کر سکیں گے۔ اس پروموشنل سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو سام سنگ Gear VR مفت دیا جائے گا۔ سام سنگ کی یہ پروموشنل سکیم سام سنگ کے منتخب آئوٹ لیٹس کےساتھ ساتھ ملک بھر میں SES اور HERO شاپس پر دستیاب ہوگی۔ اس سکیم کے تحت صارف اپنے آئی فون کے ساتھ منتخب آئوٹ لیٹ پر جائے گا جہاں دکاندار ان کے ہینڈ سیٹ کے موجودہ نرخ سے انہیں آگاہ کریگا اور اگر صارف اس قیمت سے مطمئن ہوگا تو وہ باقی رقم ادا کر کے سام سنگ سیٹ حاصل کر سکے گا۔ سام سنگ پاکستان کے صدر مسٹر جے ایچ لی (J H Lee) کا کہنا ہے کہ اس سکیم کا مقصد صارفین تک سام سنگ کی مقبول ترین ہینڈ سیٹس کو پہنچانا اور انہیں سام سنگ کے موبائل فونز کے ذریعے ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔

Authors

*

Top