Global Editions

ہڈیاں جوڑنے یا تبدیل کرنے کے لئے تھری ڈی پرنٹر کا استعمال شروع

تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی میں ہونے والی ترقی نے صحت کے میدان میں بھی نت نئے تجربات کی راہیں ہموار کر دی ہیں اگرچہ تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی مختلف اجسام کی تیاری جن میں جہازوں کے پیچیدہ پرزوں کی تیاری بھی کی جا رہی ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہو گا کہ انسانی ہڈیوں کی تیاری بھی تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے کی جائے۔ آرتھوپیڈک سرجنز اب ممکنہ طور پر مریضوں کی ٹوٹی ہڈیاں جوڑنے یا انہیں تبدیل کرنے کے لئے تھری ڈی پرنٹر کا سہارا لینے میں زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کرینگے۔ سال رواں میں آرتھوپیڈک سرجنز کولہے، گھٹنے، ٹخنے، کھوپڑی اور ریڑھ کی ہڈی کی تبدیلی کے ہزاروں آپریشنز کرینگے اور یہ تمام آپریشنز اور ان میں ہڈیوں کی تبدیلی کا عمل تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا جائیگا۔ ہڈی سازی کے روایتی طریقوں کے مطابق متاثرہ ہڈیوں کو ٹیٹینم کےاجزا کی مدد سے تیار کئے گئے مواد سے تیار کی جاتی تھیں جبکہ اب تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے مریض کی اپنی ایناٹومی (تشریح اعضاء) کا جائزہ لے کر متاثرہ حصے کی ہڈی پرنٹ کی جائیگی۔ ابھی تک تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کئے جانیوالے اجسام کی پیوندکاری اور خاص طور پر آرتھوپیڈک پیوندکاری خاصی کم ہے تاہم دو وجوہات کی بناء پر آئندہ برسوں کے دوران اس میدان میں خاصی ترقی ہونے کا امکان ہے ان وجوہات میں سے ایک وجہ تو یہ ہے کہ بڑھتی عمر کے ساتھ جوڑوں کی تبدیلی کے آپریشنز میں اضافہ ہوا ہے اور صرف امریکہ میں سال 2000 ء سے سال 2010ء تک اس طرح کے آپریشنز دوگنے ہو چکے ہیں۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ اب سرجنز اور انجینئرز کے پاس اعضاء یا ہڈیوں کی تبدیلی کے لئے زیادہ جدید اور موثر ٹیکنالوجی تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی شکل میں موجود ہے جو اس طرح کی پیوندکاری کے لئے روایتی انداز میں کی جانیوالی ٹیٹینم کی مدد سے تیار کی جانیوالی ہڈیوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر تصور کی جا رہی ہے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سسٹم نارتھ شور اور نارتھ شور آرتھوپیڈک انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جیسن کہو (Jason Koh) کا کہنا ہے کہ تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے مریض کی اپنی ہڈیوں کی ساخت کے مطابق ہڈی تیار کی جا سکتی ہے اور اس طرح ہونے والی پیوندکاری مریض کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

تحریر: مائیک اوورکٹ (Mike Orcutt)

ChMwFpQWIAAgKZh

Read in English

Authors

*

Top