Global Editions

ہمارے بارے میں

حکومت پنجاب کی جانب سے 2012ء میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور کا قیام عمل میں لایا گیا۔اس ادا رے میں جدید ٹیکنالوجی سے متعلق علوم متعارف کروائے گئے ہیں ۔ آئی ٹی یو میں طلبہ کی صلاحیتوں کے لیئے علمی،تحقیقی،اور تخلیقی فظا قائم کی گئی ہے اس ادارے کا اولین مقصد سائنس ،ٹیکنالوجی اور انجنیئیرنگ کے میدان میں جدت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ آئی ٹی انڈسٹری میں قابل،محنتی اور ہونہارافرادی قوت کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریویو ،بین الاقوامی طور پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے کا سب سے معتبر میگزین ماناجاتا ہے ۔جس کی ابتداء 1899ء میں ہوئی ،جو کہ اس وقت دنیا کے 147ممالک میں اورچھ زبانوں میں شائع ہوتا ہے۔ ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریویو کے گلوبل ایڈیشن کے ارجنٹائن ،برازیل، کولمبیا، جرمنی، اٹلی، میکسیکو، پرتگال، سپین،یوراگوئے، چین، پین عرب جیسے ممالک بین الاقوامی شراکت دار ہیں۔پاکستان ایڈیشن کی اشاعت کے بعد پاکستان بھی ان ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے۔ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریویو کو انگریزی اور اردو زبانوں میں شائع کیا گیا ہے۔تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ کر سکیں ۔پاکستان میں شائع ہونے والے اس میگزین کے ذریعے پاکستان میں ہونے والی جدید تحقیقات کو بین الاقوامی سطح تک پھیلایا جاسکے گا ۔انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور،کو پاکستان میں ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریویو کی اشاعت اور ترجمے کے مکمل حقوق حاصل ہیں جس میں ہم دنیا بھر میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی ایجادات اورجدید رجحانات سے آگاہی فراہم کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی سائنسدانوں ،ریسرچرز،اورانٹرپرینیورز کو ایسا پلیٹ فارم مہیا ہوگا جہاں وہ اپنے کام کو دنیا بھر میں اجاگر کرسکیں۔

Top