Global Editions

گھریلو الیکٹرانک سامان کتنی بجلی کھاتے ہیں؟ اب پتا چلانا نہایت آسان

بجلی آج کے دور میں ہر گھر کی ضرورت ہے اور اس کے بغیر ہم روزمرہ معمولات کار سرانجام نہیں دے سکتے، دوسری جانب دنیا بھر میں اس وقت توانائی ضروریات ایک بحران کی شکل اختیار کر رہی ہیں۔ ایک جانب آبادی بڑھنے اور معیشت میں تیزی کے ساتھ ساتھ توانائی ضروریات بڑھتی جا رہی ہیں تو دوسری جانب توانائی ذرائع کو بروئے کار لانے گرین ہائوس گیسز کے اخراج کے باعث عالمی ماحولیات شدید خطرات سے دوچار ہیں۔ اسی تناظر میں ایک جانب تو عالمی درجہ حرارت کو کم کرنے کے لئے عالمگیر کوششوں کا آغاز ہو چکا ہے اور متبادل توانائی ذرائع کے فروغ کی کوششیں جاری ہیں تو دوسری جانب ہمیں بھی یہ کوشش کرنی چاہیے کہ گھریلو استعمال کے لئے توانائی کو احتیاط سے استعمال کریں اور گھریلو استعمال کے سامان کو وقتاً فوقتاً چیک کرنا چاہیے تاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ کسی خرابی یا پرانا ہونے کے باعث زیادہ توانائی استعمال تو نہیں کر رہا۔ تاہم روزمرہ مصروفیات کے سبب ہر ایک کے لئے ایسا کرنا ممکن نہیں۔ اسی لئے اب کئی کمپنیاں گھریلو توانائی ضروریات اور اس کے استعمال کے حوالے سے درکار سہولیات فراہم کر رہی ہیں تاکہ پیک آورز میں توانائی ضروریات کا استعمال ضرورت کے مطابق رکھا جا سکے۔ میساچوٹا کیمبرج کی ایک کمپنی سینس Sense نے اس حوالے سے ایک آلہ تیار کیا ہے جسے گھر میں موجود الیکٹرک کنٹرول پینل کے اندر یا باہر نصب کیا جاتا ہے اور اس کی مدد سے گھریلو استعمال کی اشیاء کا جائزہ لیا جاتا ہے اورصارف کو معلوم ہو جاتا ہے کہ اس کا مائیکرو وویو اون کتنی بجلی استعمال کر رہا ہے، یا اس کو معلوم ہو جاتا ہے کہ واشنگ مشین کے لئے کتنی بجلی کی ضرورت ہے اور وہ کتنی بجلی استعمال کر رہی ہے۔ اس حوالے کمپنی کے نائب صدر مائیکل بیکر کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کا حامل یہ آلہ صارفین کی گھریلو اور کمرشل ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے اور اس کی مدد سے گھریلو استعمال کے الیکٹرانک سامان کتنی بجلی استعمال کر رہا کا جائزہ لیا جا سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس آلے کی مدد سے گھریلو استعمال کے اسی فیصد سامان کا جائزہ سو فیصد درست ثابت ہو گا۔ اس آلے کو الیکٹرک سروس پینل میں لگایا جاتا ہے اور اس کو وائی فائی سے بھی منسلک کیا جاتا ہے تاکہ یہ آلہ توانائی کی ضروریات اور استعمال کے حوالے سے ڈیٹا اپ لوڈ کرتا رہے اور اس کی مدد سے صارف کو یہ سہولت حاصل ہوتی ہے کہ توانائی کے غیرضروری استعمال کو ترک کر کے نہ صرف توانائی کی بچت کر سکتا ہے بلکہ بجلی کے بھاری بلوں سے بھی نجات پا سکتا ہے۔ اس آلے کی قیمت 299 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

تحریر: ڈیوڈ ٹالبوٹ (David Talbot)

sense2x1000

Read in English

Authors

*

Top