Global Editions

گھریلو استعمال کی اشیاء میں ہونیوالی خرابیوں سے آگاہ کرنےوالا آلہ

اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کی کار میں کیا خرابی ہے یا انجن سے آنیوالی آوازیں کیسی ہیں تو آپ کے لئے ضروری ہے کہ آپ مشینری کے بارے میں کچھ نہ کچھ معلومات رکھتے ہوں تاکہ پیش آنیوالی خرابی کو درست کر سکیں یا خرابی کے بارے میں مکینک کو آگاہ کر سکیں لیکن اگر آپ اس بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں رکھتے تو آگوری (Augury) نامی کمپنی کی جانب سے بنائی گئی ایپلی کیشن آپکی مددگار ہو سکتی ہے یہ گاڑی کی وائبریشن اور الٹراسائونڈ آواز کی مدد سے نشاندہی کرنے کے قابل ہے کہ آپکے زیراستعمال مشینری مثال کے طور گاڑی، ائیرکنڈیشنر وغیرہ میں کیا خرابی ہے۔ امریکی ریاست نیویارک اور اسرائیلی شہر ہائفا میں کام کرنےوالی کمپنی گھریلو استعمال کی مشینری میں ہونے والی خرابیوں کو جانچنے کے لئے ایک ایپلی کیشن کی مدد لیتی ہے جسے سمارٹ فون میں انسٹال کیا جاسکتا ہے یہ ایپلی کیشن، ایک سینسر اور آلے کی مدد سے گھریلو استعمال کی موٹر، ائیرکنڈیشنر وغیرہ کی کارکردگی کا ریکارڈ رکھتی ہے اور کسی خرابی کی صورت میں اس سینسر، آلے اور موبائل ایپ کی مدد مشینری کی تھرتھراہٹ، آواز اور دیگر معلومات کو ریکارڈ کرتی ہے اور پہلے سے ریکارڈ شدہ ڈیٹا سے اسکا تقابلی جائزہ لے کر خرابی کی نشاندہی کرتی ہے۔ کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی سار یوسوکووچ(Saar Yoskovitz) کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی اب بڑی تجارتی عمارات کے کولنگ سسٹمز، ہیٹنگ سسٹمز اور تازہ ہوا کی آمد و رُفت کے اِنتظامات میں پیش آنیوالی خرابیوں کو دور کرنے کے لئے ایسے ہی آلے کی تیاری پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کی مدد سے تجارتی عمارات کے مالکان کے لئے ان عمارات کی دیکھ بھال کے لئے رکھے جانیوالے ملازمین کی تنخواہوں پر اٹھنے والے اخراجات کم کرنے مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال ان کی کمپنی صرف گھریلو استعمال کی اشیاء میں ہونے والی خرابیوں کی نشاندہی اور مرمت کا کام سرانجام دے رہی ہے۔ اس آلے کے کام کرنے کے طریقہ کے بارے میں بتایا کہ ٹیکنیشن اس آلے کو میشن کی باڈی، پمپ یا پنکھے کے ساتھ منسلک کر دیتا ہے، ؎آلہ آن ہونے کے بعد اگسوسکوپ (Auguscope) کے ذریعے مشین، ائیر کنڈیشنر کی تھرتھراہٹ اور الٹراسائونڈ آوازوں کے ذریعے ڈیٹا ریکارڈ کرتا ہے اور پھر آئی فون میں انسٹال ایپلی کیشن کے ذریعے آئی کلائوڈ کو بھیج دیتا ہے جہاں اس ڈیٹا کا موازنہ کیا جاتا ہے اور خرابی کی نشاندہی کی جاتی ہے آلہ ٹیکنیشن کو یہ بھی آگاہ کرتا ہے کہ اس خرابی کو دور کیسے کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ کمپنی صارفین کو سہولیات بہم پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اونٹاریو کی کوئنز یونیورسٹی کے پروفیسر کرس میشیفسکی (Chirs Mechefske) کا کہنا تھا کہ آگوری کا تھرتھراہٹ اور آواز کے ذریعے خرابی کو جانچنے کا خیال اچھوتا اور نیا نہیں لیکن اس کمپنی کی جانب سے مشینوں کی درست حالت کی آواز اور تھرتھراہٹ کو خرابی کے دوران آوازوں اور تھرتھراہٹ سے موازنہ کرنا اچھوتا اور نیا خیال ہے اور اس سے اشیاء کی خرابی کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

تحریر: ریچل میٹزRachel Metz

Read in English

Authors

*

Top