Global Editions

گوگل کی نئی کمپنی الفابیٹ

جو لوگ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں ان کیلئے گوگل نئی چیز نہیں ہے۔ ’’ گوگل ‘‘ سرچ انجنز میں سب سے زیادہ قابل اعتماد اور تیز رفتار سمجھا جاتا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر گوگل محض اپنے سرچ انجن ہی کے سبب نہیں پہچانا جاتا بلکہ اس کی دیگر پراڈکٹس بھی ہیں۔ گوگل کے سرچ انجنزسے تحقیق وترقی اور دیگر خدمات سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اسی وجہ سے اس کے بانیوں لیری پیج(Larry Page) اور سرجی برِن (Sergey Brin) نے گوگل کی خدمات میں بہتری لانے کیلئے اسے دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے ایک کو تحقیقی کاموں کیلئے مخصوص کیا گیا ہے جبکہ دوسرے کو مالی معا ملات نبٹانے کیلئے الگ کردیا گیا ہے۔ اس مقصدکیلئے ایک نئی کمپنی الفابیٹ (Alphabet) کے نام سے متعارف کروائی گئی ہے۔ گوگل اب اپنی مالیاتی معاملات الفا بیٹ (Alphabet) کے ذریعے چلا رہی ہے۔

google_alphabet_1

الفا بیٹ (Alphabet)کی شروعات رواں سال 10 اگست کوکی گئی۔ گوگل کی تنظیمِ نو کرتے ہوئے ، ویب تلاش کرنے، اشتہارات، یو ٹیوب(Youtube) اور گوگل میپ (Google Map) کومنافع بخش حصے کے طور پر نئی کمپنی الفا بیٹ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ جسے کور گوگل(Core Google) کا نام دیا گیا ہے۔ اسی طرح گوگل کی دیگر خدمات جیسے تحقیق و جستجو والی کمپنی گوگل ایکس(Google X) ، اور گھریلو تحفظ سے متعلق اشیاء فروخت کرنے والی کمپنی نیسٹ لیب (Nest Lab) کو خاصی حد تک خود مختار کردیا گیا ہے۔ گوگل ایکس میں ڈرائیور کے بغیر گاڑیوں پر تحقیقی اورتیاری، ڈرونز کے ذریعے گھریلو اور دفتری اشیاء کی فراہمی، تحقیق و جستجو کیلئے پراجیکٹ گلاس ، ہر فرد کو انٹرنیٹ کی فراہمی کا پراجیکٹ (Project Loon) وغیرہ شامل ہیں۔

دنیا کو واقعی بدلنے کیلئے گوگل کی نئی کمپنی کوبہت کچھ نیا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ پہلے سے موجود صنعتی تجربہ گاہوں سے بچ کر آگیبڑھ سکے۔ سوچنے کی بات ہے کہ گوگل کو الفا بیٹ قائم کرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی۔ گوگل کمپنی کے بانیوں لیری پیج (Larry Page) اور سرجی برِن(Sergey Brin) نے 11 سال پہلے وال سٹریٹ پر عدم اعتماد کرتے ہوئے گوگل نے تحقیقی اور اختراعی ڈھانچے کو تحفظ دینے کیلئے نیا کاروباری ڈھانچہ تشکیل دیا۔لیری پیج نے بتایا کہ گوگل محض کاروباری مفادات کے حصول اور مارکیٹ شئیرز بڑھانے کیلئے کام نہیں کرتی بلکہ لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے بھی کام کرتی ہے۔

google_alphabet_2

لیری پیج نے الفا بیٹ(Alphabet) کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی بلکہ صرف نظام کو زیادہ شفاف اور قابل احتساب بنایا گیا ہے۔ اس وقت گوگل میں بیل لیب (Bell Lab) کا سابقہ عملہ کام کررہاہے۔ بیل لیب کئی دہائیوں سے میتھ، طبعیات اور مادی سائنس پر تحقیق کا قابل بھروسہ ادارہ ہے۔ گوگل سرحدوں کی پرواہ کئے بغیر غیر معمولی نامعلوم عرصے کیلئے جاری رہنے والے منصوبوں پر سرمایہ کاری کرنا چاہ رہاہے جیسے بیل لیب کا ادارہ کررہاہے۔ تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ گوگل کی تحقیق پر اجارہ داری قائم ہے۔

 

تحریر:جان گارنر

عکاسی: HANNAH K. LEE

Read in English

Authors
Top