Global Editions

گوگل کا 600 ملین ڈالرز کی لاگت سے نیا ڈیٹا سینٹر بنانے کا اعلان

صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے مقبول سرچ انجن اور انٹرنیٹ کمپنی گوگل نے چھ سو ملین ڈالرز کی لاگت سے ایک نیا ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ڈیٹا سینٹر کلارک ویلی میں قائم کیا جائیگا۔ یہ گوگل کمپنی کا پندرھواں ڈیٹا سینٹر ہو گا اور اس میں صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تمام سہولیات سے لیس کیا جائیگا اس ضمن میں جگہ کے حصول کے لئے گوگل کمپنی کا ہوم لاک سیمی کنڈکٹر کمپنی سے باقاعدہ معاہدہ ہو گیا۔ ٹیننسسی ویلی اتھارٹی Tennessee Valley Authority اس وسیع و عریض ڈیٹا سینٹر کو بجلی کی فراہمی کی ذمہ دار ہو گی۔ گوگل کمپنی کا نیا پراجیکٹ کمپنی کے گرین انرجی کے لئے کئے جانیوالے اقدامات کا مظہر ہو گا اور اس ڈیٹا سینٹر ایسی ٹیکنالوجیز استعمال کی جائینگی جو ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ گوگل کے اس عزم کی عکاس ہونگی جس کے تحت فضا سے کاربن کی مقدار کم کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

Authors

*

Top