Global Editions

کیا سمارٹ فون نے ہماری آذادی محدود کر دی؟

جیمز فری مین عموماً آئی فون کے بخار میں مبتلا رہتے ہیں تاہم ہفتے میں ایک دن وہ اپنے آئی فون سےسم کارڈ نکالتے ہیں اور ایک دلکش مگر سادہ فون میں ڈالتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں۔ یہ فون صرف کال کرنے، وصول کرنے اور ٹیکسٹ پیٖغامات وصول یا بھیجنے کی سہولت دیتا ہے جیسا کہ ماضی کے فون سیٹ کیا کرتے تھے۔ Punkt فون سیٹ کو ایک سوئس کمپنی نے تیار کیا ہے اور اس کی قیمت 295 ڈالرز ہے۔ یہ فون ٹچ سکرین نہیں بلکہ عام فون کی طرح ہے جس کے ڈسپلے پر بٹن لگے ہیں جنہیں دبا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اب جبکہ دنیا سمارٹ فونز کے استعمال کی عادی ہو چکی ہے ایسے میں ایسے فون کا استعمال ایک غیرمعمولی اقدام ہی ہے۔ Pew ریسرچ سینٹر کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق 72 فیصد بالغ امریکی شہری سمارٹ فون استعمال کرنا پسند کرتے ہیں یا استعمال کر رہے ہیں۔ فری مین Freeman ایک کافی شاپ کے مالک ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ سمارٹ فون کے ذریعے مختلف ایپس، گیمز اور انٹرنیٹ کے ذریعے توجہ حاصل کرنے کے طریقوں سے اکتا کر سادہ فون استعمال کرتے ہیں کیونکہ آئی فون یا دیگر سمارٹ فونز کسی نہ کسی طریقے سے زبردستی اپکی ؎توجہ حاصل کرتے ہیں لیکن بسا اوقات آپ یہ چاہتے ہیں کہ یہ زبردستی نہ ہو اس لئے میں یہ فون استعمال کر لیتا ہوں۔ Punkt کے چیف ایگزیکٹو اور بانی پیٹر نیبی (Petter Neby) کا کہنا ہے کہ سمارٹ فونز نے درحقیقت سب کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا فون ایک سادہ فون ہے جو آپ کی ذاتی اور پیشہ وارانہ ضروریات کے لئے ایک حد کا تعین کرتا ہے کہ اس وقت آپ فیملی ٹائم گزار رہے ہیں اس لئے آپ صرف ضروری فون کالز وصول کریں یا کالز کریں دیگر غیرضروری تفریحات یا انفارمیشنز جو سمارٹ فونز کے ذریعے آپ تک پہنچتی ہیں وہ آپکے فیملی ٹائم کو ضائع کرنے کا باعث بنتی ہیں۔ Punkt سادہ الیکٹرانکس اشیاء کی تیاری اور فروخت کے لئے معروف ہے اس کمپنی کی جانب سے تیار کی جانیوالی الیکٹرانکس اشیاء میں کارڈلیس فون، الارم کلاک وغیرہ شامل ہیں۔ موبائل فون کا MP 01 ماڈل اس کمپنی نے ستمبر میں ریلیز کیا تھا۔ میڈیا کے حوالے سے نئے نظریات متعارف کرانے والے ڈوگلس رشکوف (Douglas Rushkoff) کا کہنا ہے کہ Punkt جیسی سادہ ڈیوائسز سمارٹ فونز پر انحصار کم کرنے میں مدد دیتی ہیں کیونکہ سمارٹ فونز کے بارے میں یہ کہنا کہ یہ ہماری آزادی کو محدود کر دیتا ہے کسی حد تک درست ہے۔ اسی طرح جو ہولیئر Joe Hollier اور کائے ٹینگ Kai Tand لائٹ فون Light Phone کے نام سے ایک نیا فون متعارف کرانے جا رہے ہیں یہ فون 100 ڈالرز کی قیمت پر دستیاب ہو گا اور یہ بالکل کریڈٹ کارڈ کی جسامت اور حجم کا حامل ہو گا یہ لائٹ فون آپکے سمارٹ فون کے ساتھ منسلک ہو گا جو سمارٹ فون پر آنے والی کالز کو اس پر منتقل کریگا تاہم آپ اس فون کو خود بھی آپریٹ کر سکتے ہیں۔ یہ Button Free Face کا حامل ہے اور جیسے ہی آپ فون سے کال ملانا چاہیں تو سکرین آن ہو جاتی ہے اور ڈسپلے پر نمبر نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں جنہیں پریس کرنے سے کال ہو جاتی ہیں اس سے صرف کالز کی یا وصول کی جا سکتی ہیں۔ اس خیال کو کئی لوگوں نے پسند کیا ہے۔ گزشتہ مئی میں لائٹ فون کی جانب سے شروع کی گئی کک سٹارٹ مہم میں چار لاکھ پندرہ ہزار ڈالرز جمع کئے گئے اور اب تک اس فون کے پانچ ہزار آرڈر بک ہو چکے ہیں۔

تحریر: ریچل میٹز (Rachel Metz)

punktx2000

lightx2000

Read in English

Authors

*

Top