Global Editions

کیا آن لائن کورسز سود مند ہیں؟

وسیع پیمانے پر اوپن آن لائن کورسز (Massive Open Online Courses)کو آسان زبان میں مُوکس(MOOCs)کہتے ہیں۔ ان مُوکس کا کیا پس منظر ہے؟ دراصل ہم چاہتے ہیں کہ دنیا کی تمام بہترین یونیورسٹیاں تعلیم کے فروغ کیلئے آن لائن دستیاب ہوں۔ جیسے تین سال پہلے سٹینفورڈ (Stanford)یونیورسٹی کے بہت سے لوگوں نے پہلا بڑے پیمانے پر آن لائن کورسز (MOOCs)کا آغاز کیا۔ کورسیرا کمپنی بھی بڑے پیمانے پر آن لائن کورسز کرواتی ہے۔ کورسیرا کمپنی کی شریک بانی اور صدر ڈیفنی کہتی ہیں کہ کمپنی نے حال ہی میں 10ملین طلبا کے داخلے کا سنگ میل عبور کیا ہے جسسے معلوم ہوتا ہے کہ ہم نے مُوکس سے کیا سیکھا ہے۔ مُوکس کے بارے میں جو ابتدائی پیش گوئی کی گئی تھی کہ یہ روائتی کالج کی تعلیم سے آگے بڑھ جائیں گے غلط ہے، یہ ایک ایسا تصور ہے جسے کورسیرا تسلیم نہیں کرتی اور ایسا ہوا بھی نہیں ہے۔ وسیع پیمانے پر اوپن آن لائن کورسز (Massive Open Online Courses میں صرف 15فیصدطلبا کی عمر کالج میں داخلہ لینے کی ہے جبکہ باقی کے 85فیصد کو دو درجوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ پہلے درجے میں بڑی عمر والے وہ لوگ شامل ہیں جو اپنا تعلیمی پس منظر وسیع کرنا چاہتے ہیں۔ دوسرے درجے میں وہ لوگ ہیں جو کیرئیر میں بہتری کیلئے اپنی مہارتوں اور تعلیم میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے ہمیں حیرانی اس لئے نہیں ہونی چاہئے کہ ہمارے اردگرد کی دنیا بڑی تیزی سے تبدیل ہورہی ہے کیونکہ 10 سال پہلے ہمارے پاس ڈیٹا سائنس، موبائل ایپلیکیشنز اور ڈیجیٹل مارکیٹ موجود نہیں تھی۔

مُوکس کیلئے غور طلب سوال یہ ہے کہ آبادی کے مختلف پس منظر میں تعلیمی قابلیت کے حامل تجربہ کار لوگ کس طرح پیدا کرسکتے ہیں۔ اس کیلئے ہمیں سب سے پہلے اپنے یونیورسٹی پارٹنرز کو طلبا سے متعلق معلومات منتقل کرسکتے ہیں جو نئے کورسز ، نئے مضامین، نئے منصوبوں پر کام کریں جو مسائل کے حل اور حقیقی دنیا سے مطابقت پیدا کر سکیں۔ ہمیں ان کورسز کی تدریس کا صحیح طریقہ کار بھی معلوم ہونا چاہئے۔ بڑھتی ہوئی عمر کے لوگوں کو تعلیم دینے کیلئے بہت سی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان لوگوں کو اپنے اردگرد سے سیکھنے کیلئے باقاعدہ نظام تخلیق کرنا ہو گا۔

اس کے علاوہ ہمیں اس نئی قسم کی تعلیم کیلئے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک مُوکس بنانے کیلئے ہمیںملازمتوں سے متعلق مہارتیں پیدا کرنے، خود کو اس مقصد کیلئے وقف کرنے اور اپنے آپ کو ایسی تعلیم کیلئے آمادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم ان معیارات پر پورا اتر رہے ہیں۔ ڈیوک یونیورسٹی(Duke University)اور آر ٹی آئی انٹرنیشنل(RTI International)کی مشترکہ تحقیق کے مطابق آن لائن کورسزکرنے والے 73 فیصد کا کہنا ہے کہ انہیںمُوکس(MOOCs)کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے کے قابل قدر فوائد مل رہے ہیں جن میں نئی ملازمتیں، نئی ذمہ داریاںاور ترقیاں شامل ہیں۔

متبادل تعلیم کے ذرائع کی بڑھتی ہوئی طلب دراصل تعلیمی مہارتوں کے فرق کو دور کرنے کوشش ہے۔ اس کے علاوہ یہ بات جاننے کی ضرورت ہے کہ زندگی میں صرف چار سالہ اعلیٰ تعلیم کافی نہیں ہے۔ اتنے بڑے مسائل سے نپٹنے کیلئے صرف مُوکس ہی واحد حل نہیں ہے۔ لیکن مُوکس 21ویں صدی میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے بہتر حالات پیدا کرنے کا ایک اہم عنصر ثابت ہو سکتا ہے۔

تحریر: ڈیفنی کالر)(Daphne Koller )ڈیفنی کالر آن لائن کورس کی کمپنی کورسیرا(Coursera)کی شریک بانی اور صدر ہیں)

Read in English

Authors
Top