Global Editions

کوانٹم کمپیوٹربھی مارکیٹ میں آنے کے لئے تیار

کوانٹم کمپیوٹر(Quantum Computer) ابھی تیاری کی حالت میں ہےتاہم عام لوگوں کے استعمال میںآنے میں کچھ وقت لگے گا۔ آپ یقیناً سوچیں گے کہ کونٹم کمپیوٹر کیا ہے؟اس سوال کا تکنیکی جواب تو یونیورسٹی آف واٹرلو (University of Waterloo)کے کوانٹم کمپیوٹنگ شعبے کے سربراہ ریمنٹ لافلامے (Raymond Laflamme) اور بلیک بیری (Blackberry)سمارٹ فون کے شریک موجد مائیک لیزارائیڈس(Mike Lazaridisہی دے سکتے ہیں بس یہ سمجھ لیں کہ کونٹم کمپیوٹنگ عام کمپیوٹر سے بہت زیادہ تیز اور بہت سے ڈیٹا پراسیسنگ کے دوران بہت سے درپیش مسائل کو حل کرنے میں بہترین ہے۔ کوانٹم کمپیوٹر میں یونٹ بِٹ(Bit)کی بجائے کیوبِٹ(Qubit)استعمال ہوتا ہے۔یہ ڈیٹا پراسیسنگ میں 0یا 1یا دونوں کو بیک وقت استعمال کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ کوانٹم کمپیوٹر ایسے مسائل بھی حل کرسکتا ہے جو عام کمپیوٹر کے بس میں بھی نہیں ہے۔ مثلاً یہ خفیہ انداز میں لکھے ہوئے کوڈ کو بھی توڑ سکتا ہے۔

کوانٹم کمپیوٹر تو ابھی فروخت کیلئے موجود نہیں لیکن ریمنڈ اس کا لاجک بورڈ 13000 ڈالر میں آپ کو فروخت کرسکتے ہیں۔ یہ دونوں حضرات مل کو واٹر لو شہر کو کوانٹم ویلی بنانا چاہتے ہیں۔ لیزارائیڈس نے 1999ء میں اپنے اس نظریئے پر 270ملین ڈالر سے ماہرین فزکس کے ساتھ کام کرنا شروع کیا تھا۔ اگرچہ کوانٹم کمپیوٹر کو ابھی دیر ہے لیکن لیزارائیڈس کو یقین ہے کہ اس راہ میں کی جانے والی ابتدائی دریافتیں کاروباری نکتہ نظر سےمارکیٹ میں لائی جاسکتی ہیں وہ واٹر لو شہر کو ایسی صنعتوں کا ایک مجموعہ بنانا چاہتے ہیں جو کوانٹم کمپیوٹر معلوماتی سائنس کی حامل ہوں گی۔

یونیورسٹی آف واٹر لُو دنیا کے بہترین کمپیوٹر سائنس کے شعبے کی حامل ہے۔ واٹر لُو میں کام کرنے والے ڈاکٹر رالف ہارن کہتے ہیں کہ کوانٹم مکینکس کو فروخت کرنا اتنا آسان نہیں ہے کیونکہ اس علاقے میں ابھی صنعتیں ہی موجود نہیں ہیں۔ لیزارائیڈس نے بہترین سائنسدانوں کو واٹر لُو میں بلانے کیلئے اپنی دولت کا استعمال کیا۔ لیزارائیڈس کی دولت دو ارب ڈالر سے زیادہ ہے جس میں بلیک بیری کی سٹاک قیمت بھی شامل ہے۔ کوانٹم ویلی کا خواب اس وقت تک حقیقت کا روپ نہیں دھار سکتا جب تک دنیا کے بہترین تحقیق کار یہاں نہیں آجاتے۔ اسی لئے لیزارائیڈس اور بلیک بیری کے شریک بانی ڈئووگ فریجن(Doug Fregin)نے کوانٹم ویلی کے قیام کیلئے 100ملین ڈالر کا سرمایہ کاری فنڈ قائم کیا ہے۔lلیزارائیڈس کہتے ہیں کہ ہم نے جب یہ کام شروع کیا تو اس کا بڑے خلوص اور انسان دوستی سے ہمیں جواب بھی ملا لیکن کچھ لوگوں نے ہمارے پاس آ کر اس کی مخالفت بھی کی اور کہا کہ کوانٹم کمپیوٹر ٹیکنالوجی محض جھوٹ ہے۔لافلامے نے کمپنی کو ہدایت دی کہ کوانٹم کمپیوٹر کے کچھ حصے مارکیٹ میں فروخت کرنے کا تجربہ کریں۔ اگر آپ کو لگے کہ یہ ایک بہت چھوٹا کام ہے تو ہیولٹ پیکرڈ (Hewlett-Packard)کی ابتدا کو یادکریں جب اس نے محض آوازوں کی فریکوئنسی کے ایک چھوٹے سے کائونٹر سے کام شروع کیا تھا اوراب ہیولٹ پیکرڈ کمپیوٹر کا جن ہے۔

Read in English

Authors
Top