Global Editions

ڈی ایچ اےمیں ویڈیو لنک سےمربوط قبرستان کا افتتاح مئی میں ہوگا

ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کراچی میں پاکستان کا جدید ترین قبرستان بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہےجو کہ جدید ٹیکنالوجی سے مزین ہو گا ۔اس قبرستان میں لوگ ویڈیو لنک کے ذریعے قبر نمبر دے کر اپنے پیاروں کی قبر دیکھ سکیں گے اور آ ن لا ئن فاتحہ خوانی بھی کر سکیں گے۔اس غرض سے اس قبرستان میں جدید کیمرے نصب کئے جائیں گے اس کے علاوہ قبرستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی روم بھی بنایا جائے گا جس میں موجود ڈیٹا سے لوگوں کو قبرسے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔ یہ قبرستان چھہ ایکڑ رقبے پر تعمیر ہو گا ،جس میں 4 ہزار قبریں بنائیں جائیں گی جبکہ اب تک 1500 قبریں پہلے ہی تیار کی جا چکی ہیں،اس میں لوگ اپنے عزیزوں کو بغیر کھدائی کئے فوری تدفین کر سکیں گےجبکہ بیرون ملک مقیم مرحوم کے عزیز آن لائن تدفین بھی دیکھ سکیں گے۔اس قبرستان کا افتتاح رواں سال کے وسط میں کر دیا جائے گا ۔اس قبرستان کو روشن رکھنے کے لئے شمسی توانائی کا استعمال کیا جائے گا۔

تحریر: احمد ہمایوں خان

Read in English

Authors

*

Top