Global Editions

پودوں میں سی آر آئی ایس پی آر ٹیکنالوجی کے حیران کن نتائج

سی آر آئی ایس پی آر ایک کرشماتی ٹیکنالوجی ہے جسے نہ صرف انسانوں کے جینز میں ترمیم کیلئے بلکہ زیادہ پیداوار کیلئے فصلوں کے جینز میں ترمیم کیلئے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ اس نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے خشک سالی کا مقابلہ ، فصلوں کی بیماریوں سے مدافعت کی صلاحیت اور زیادہ پیداوار کے حصول میں مدد ملتی ہے۔ فصلوں پر اس ٹیکنالوجی کے کامیاب استعمال نے دینا کی بڑی بڑی کمپنیوں کو اس کی طرف متوجہ کردیا۔ جب دنیا کی مختلف لیبارٹری کے کھیتوں میںپودوں اور فصلوں پرتجرباتی طور پر سی آر آئی ایس پی آر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی تو ان کی پیداوار کئی گنا بڑھ گئی۔ چین کی ایک لیبارٹری میں فنگس بیماری سے پاک گندم کی پیداوار کیلئے سی آر آئی ایس پی آر ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا۔ اب چین کے مختلف گروہ اس ٹیکنالوجی کو چاولوں کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ برطانیہ میں کچھ لوگ جو کی زیادہ فصل اگانے کیلئے اس ٹیکنالوجی کو استعمال میں لارہے ہیں۔

سی آر آئی ایس پی آر کاطریقہ بہت آسان ہے اس طریقے سے پودے پیوند کاری کے روائتی طویل عمل سے بچا جاسکتا ہے۔لیبارٹریز اور عوامی نرسریوں میں اسی طریقے کو استعمال کیا جارہا ہے۔ انگلینڈ کی لیبارٹری سینز بری (Sainsbury)میں تحقیقی گروپ کے سربراہ سوفین کیمون (Sophien Kamoun)کہتے ہیں کہ سائنسدان جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی فصلوں کیلئے نقصان دہ جراثیموں کو ختم کرنے کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ اس طریقے سے آلوئوں، ٹماٹروں اور دیگر فصلوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ سی آر آئی ایس پی آر کی ٹیکنالوجی کو جَو اور گوبھی کی بیماریاں ختم کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ کیمون کہتے ہیں کہ جب سی آر آئی ایس پی آر کی مدد سے پودوں کی پہلی نسل کے جینز میں بیرونی ڈی این اے سرائیت کیا گیا تو پودوں کی دوسری نسل میں کوئی ایسا ڈی این اے نہیں پایا گیا تھا۔ حوصلہ افزا نتائج کے بعد بڑی اور چھوٹی کمپنیاں اس ٹیکنالوجی کو حاصل کرنے کیلئے ڈیو پونٹ پائنئیر(DuPont Pioneer)کمپنی کی طرف دوڑ لگا رہی ہیں۔ جہاں پر جینفر ڈوڈنا (Jennifer Doudna)نے اس ٹیکنالوجی کو دریافت کیا۔ ڈیوپونٹ پائنیر کی مدد سے کیریبو بائیوسائنسز (Caribou Biosciences)کمپنی نے بھی مکئی، سویابینز، گندم اور چاولوں کےجینز میں تبدیلی کے تجربات کررہے ہیں ۔ کمپنی کو امید ہے کہ وہ اگلے پانچ سالوں میں تبدیل شدہ جینز کے بیج مارکیٹ میں لے آئے گی۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا امریکی حکومت سی آر آئی ایس پی آر ٹیکنالوجی کی مدد سے تبدیل کئے گئے فصلوں کے جینزکیلئے قوائد و ضوابط میں نرمی پیدا کرے گی۔

تحریر: ڈیوڈ ٹالبوٹ (David Talbot)

Read in English

Authors
Top