Global Editions

پمرا نے ٹی وی چینلز کو قابل اعتراض مواد نشر ہونے سے روکنے کیلئے موثر ٹائم ڈیلے مکینزم انسٹال کرنےکی ہدایت کردی

پمرا نے قابل اعتراض مواد کو نشر ہونے سے روکنے کیلئے سرکاری ٹی وی سمیت جیو نیوز اور اب تک ٹی چینلز کو موثر ٹائم ڈیلے مکینزم انسٹال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی فوٹیج یا تاثرات کو نشر کرنے کے بارے میں کسی ابہام سے بچا جاسکے۔پمرا نے 16جنوری کو جاری کی گئی اپنی ہدایت میں 15فروری کے نیوز بلیٹن میں وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابدشیر علی کی عمران خان کیخلاف تقریر نشر کی گئی جس میں ایسے الفاظ استعمال کئےگئے جو سپریم کورٹ آف پاکستان کے نافذ کردہ ضابطہ اخلاق 2015کی خلاف ورزی تھے ۔ نوٹس میں یاددہانی کرائی گئی کہ میڈیا ریگولیٹرز کو ہدایت کی جاچکی ہے کہ تمام ٹی وی چینلز اپنے پروڈکشن کنٹرول روم اور ماسٹر کنٹرول رومز میں ٹائم ڈیلے مکینزم انسٹال کریں۔ تاکہ قابل اعتراض مواد نشر نہ ہو سکے جو عوام میں بے چینی اور انتشار کا باعث ہو۔

Read in English

Authors
Top