Global Editions

پاکستان کی قومی اسمبلی کے سوشل میڈیا پر اکائونٹس بنا دیئے گئے

پاکستان کی مقننہ بالاآخر اکیسیویں صدی میں داخل ہو گئی۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر اکاوئنٹس بنائے گئے ہیں تاکہ میڈیا اور عوام کو اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں میں ہونے والی کاروائیوں سے آگاہ کیا جاسکے۔ سردار ایاز صادق کے مطابق عوام الناس تک صیح اور بروقت معلومات تک رسائی کے لئے یہ اقدام وقت کی ضرورت ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ نئی پالیسیوں اور حکمت عملیوں پر فوری کام کا آغاز کیا جائے اور اس ضمن میں عوامی شرکت کو یقینی بنانا حقیقی معنوں میں صیح سمت کی جانب درست قدم ہے۔ سوشل میڈیا پر اکائونٹس بنانے کا مقصد ایک جانب تو عوام تک معلومات بہم پہنچانا ہے اور دوسری جانب حکومت معاملات میں شفافیت، احتساب اور عوامی شرکت کو یقینی بنانا بھی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میڈیا کے نمائندے بھی اس سہولت سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں اور درست رپورٹنگ کے لئے یہ سہولت ان کی مددگار ثابت ہو گی۔ ایک اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا کی ٹیم کو فوری طور تیار کرے تاکہ ان اکائونٹس کو پیشہ وارانہ انداز میں پیش کیا جا سکے۔ سپیکر کی ان ہدایات کی روشنی میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے فیس بک اور ٹوئیٹر اکائونٹس تشکیل دے دئیے ہیں۔

Authors

*

Top