Global Editions

پاکستان میں آن لائن لنڈا بازار بھی کھل گیا

پاکستان میں نئی اشیا کی آن لائن خریدوفروخت کا تصور نیا نہیں لیکن اب استعمال شدہ برانڈڈ اوریجنل آئٹمز مثلاً کپڑے، جوتے اور بیگز کی آن لائن خرید و فروخت شروؑع ہو گئی ہے۔ پاکستان میں ایسی اشیاء لنڈا آئٹمز کہلاتی ہیں۔ ملک کے متعدد شہروں میں لنڈا بازار موجود ہیں جہاں پر عموماً درمیانے طبقے کے لوگ خریداری کرنے جاتے ہیں۔ پاکستان میں استعمال شدہ مگر برانڈڈ اشیاء کی آن لائن خرید و فروخت کیلئے کراچی میں دو دوستوں نے خزانے پی کے (khazanay.pk) کے نام سےکاروبار شروع کیا۔ عثمان اور فرید دونوں سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹ ہیں اور آن لائن اسلامک انشورنس میں کام کرتے ہوئے انہیں لنڈا بازار کا آئیڈیا آیا اور تازہ خزانے ڈاٹ پی کے ( khazanay.pk)وجود میں آگئی۔اس کے لیئے انہوں نےکراچی میں استعمال شدہ اشیاء کی مارکیٹ لائٹ ہائوس سے خریداری کا آغاز کیا۔عثمان نے بتایا کہ روزانہ 20سے 40 پارسل بھیجے جاتے ہیں جبکہ انہیں 5لاکھ روپے ماہانہ آمدن ہو رہی ہے۔ یہ تو ابھی آغاز ہے۔ لیکن ہم اس کا مستقبل تو نہیں بتا سکتے لیکن اس بارے میں پر امید ہیں۔ عثمان نے بتایا کہ لنڈا بازار تو موجود ہے لیکن ہم اسے آن لائن فروغ دے رہے ہیں اورہمارے پاس معروف برانڈ کی اشیاء ایک یا دو ہی ہوتی ہیں اس لئے انہیں ہم پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر فروخت کرتے ہیں۔

رپورٹ : جواد علی (Jawad Ali)

Read in English

Authors
Top