Global Editions

وکی پیڈیا کے مطابق دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں

نجی اور سرکاری شعبے کے اداروں میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق پر فنڈنگ کیلئے یہ سوال گردش کرنا شروع ہو گیا ہے کہ درجہ بندی میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں کون سی ہیں؟ اصل مسئلہ کسی بھی شے کی بامقصد درجہ بندی (Rankng) کا ہے۔ صرف یونیورسٹیز کی بات کی جائے تو ثقافتی، تاریخی اور جغرافیائی عناصر درجہ بندی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن ان عناصر کی سطح کا تعین کرنا مشکل ہے۔ لہٰذا تنازعات سے بچنے کیلئے غیرجانبدارانہ طریقے سے درجہ بندی کو سراہا جائے گا۔

ہمیں فرانس میں یونیورسٹی فرانچے کومٹے (Franche-Comte)سے منسلک جوز لیگز (Jose Lages)اور ان کے ساتھیوں کا شکر گزار ہونا چاہئے ۔ انہوں نے یونیورسٹیاں کیلئے وکی پیڈیا میں عالمی درجہ بندی کرنے کا ایک نیا طریقہ وضع کیا ہے۔ جس پر عمل کرنے سے ان چند تعصبات سے بچا جا سکتا ہے جو درجہ بندی کرتے وقت حائل ہوتے ہیں۔ تعصبات تو بہت آسانی سے کہیں بھی اُگ آتے ہیں۔ مثال کے طور پر گزشتہ صدی میں انگریزی سائنس کی زبان بن گئی جس سے انگلش بولنے والے ممالک کو جو فائدہ پہنچا اسے ماپا نہیں جا سکتا۔ اس کے علاوہ یونیورسٹیوں کی درجہ بندی میں دیگر عناصر بھی شامل رہے ہیں۔ ایک عنصر تحقیق کی بجائے تدریس کے معیار کا بھی رہا ہے۔ ان عناصر میں توازن کیسے پیدا کیا جاسکتا ہے؟

نئے طریقے کے تحت ان مسائل کو حل کرنے کیلئے گوگل کے پیج رینک کے طریقے کو اپنایا گیا ہے۔ جس میں رابطوں کا نیٹ ورک شامل ہے۔ اس طرح یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کون سی یونیورسٹی اہم ہے۔ یہ طریقہ وکی پیڈیا کے آرٹیکلز کی درجہ بندی کیلئے استعمال کیا گیاہے۔ وکی پیڈیا کے آرٹیکل میں ہر یونیورسٹی کا نام ہائپر لنک کے ساتھ درجہ بندی کرنے کا رابطہ بھی قائم کرتا ہے۔

لیگز اور ان کے ساتھیوں نے وکی پیڈیا پر 24زبانوں میں اس طریقہ کو اپنایا۔اس ڈیٹا بیس میں انگلش کے 40لاکھ آرٹیکلز، جرمن زبان کے15لاکھ آرٹیکلز، اور فرانسیسی، ڈچ، اٹالین، سپینش، رشیئن، چائنیز، عبرانی، ہنگری کے قریباً دس ، دس لاکھ آرٹیکلز موجود ہیں ۔ اس کے بعد انہوں نے ان ممالک کی یونیورسٹیوں کی عالمی سطح پر درجہ بندی کی۔ اس طریقے سے درجہ بندی میں دنیا کی 20یونیورسٹیاں درج ذیل قرار پائیں۔

1۔ یوینورسٹی آف کیمبرج-برطانیہ University of Cambridge
2۔ یونیورسٹی آف آکسفورڈ -برطانیہ University of Oxford
3۔ ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ (Harvard University)
4۔ کولمبیا یونیورسٹی امریکہ (Columbia University)
5۔ پرنسٹن یونیورسٹی امریکہ (Princeton University US)
6۔ میسا چوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی امریکہ (Massachusetts Institute of Technology US)
7۔ یونیورسٹی آف شکاگو امریکہ (University of Chicago)
8۔ سٹینفورڈ یونیورسٹی امریکہ (Stanford University)
9۔ ییل یونیورسٹی امریکہ (Yale University)
10۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے امریکہ (University of California, Berkeley)
11۔ ہمبولٹ یونیورسٹی آف برلن ، جرمنی (Humboldt University of Berlin, Germany)
12۔ کرنیل یونیورسٹی امریکہ (Cornell University US)
13۔ یونیورسٹی آف پنسلوانیہ امریکہ (University of Pennsylvania)
14۔ یونیورسٹی آف لندن برطانیہ (University of London)
15۔ اُپسلا یونیورسٹی سویڈن (Uppsala University Sweden)
16۔ یونیورسٹی آف ایڈن برگ برطانیہ (University of Edenburgh)
17۔ ہیڈل برگ یونیورسٹی جرمنی (Heidelburgh University Germany)
18۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلز امریکہ (University of California, Los Angels)
19۔ نیویارک یونیورسٹی امریکہ (Newyork University)
20۔ یونیورسٹی آف مشی گن امریکہ (University of Michigan)

اس فہرست میں بہت سے مانوس نام ہیں لیکن روائتی درجہ بندی سے کچھ اختلاف بھی ہے۔ شنگھائی جیائو تونگ نیورسٹی (Shanghai Jiao Tong Universtiy )نے 2003ء میں بہترین یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی۔ تاہم وکی پیڈیا نے 2013ء میں یونیورسٹیوں کی جو درجہ بندی کی وہ درج ذیل ہے۔
1۔ ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ Harvard University
2۔ سٹینفورڈ یونیورسٹی امریکہ Stanford University
3۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس امریکہ (University of California, Los Angles US)
4۔ میسا چوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی امریکہ (Massachusetts Institute of Technology)
5۔ یوینورسٹی آف کیمبرج-برطانیہ (University of Cambridge UK)
6۔ کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (California Institute of Technology)
7۔ پرنسٹن یونیورسٹی امریکہ (Princeton University)
8۔ کولمبیا یونیورسٹی امریکہ (Columbia University)
9۔ یونیورسٹی آف شکاگو (University of Chicago)
10۔ یونیورسٹی آف آکسفورڈ -برطانیہ (University of Oxford)
11۔ ییل یونیورسٹی امریکہ (Yale University)
12۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے امریکہ (University of California, Berkeley)
13۔ کرنیل یونیورسٹی امریکہ (Cornell University)
14۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیگو امریکہ (University of California, San Diego)
15۔ یونیورسٹی آف پنسلوانیہ امریکہ (University of Pennsylvania US)
16۔ یونیورسٹی آف واشنگٹن امریکہ (University of Washington US)
17۔ دی جان ہوپکنز یونیورسٹی امریکہ (The John Hopkins University)
18۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان فرانسسکو امریکہ (University of California, San Francisco)
19۔ یونیورسٹی آف وسکونسن ، میڈیسن (University of Wisconsin)
20۔ سوس فیڈرل انسٹیٹیوٹ آف ٹیک زیورک سوٹزر لینڈ (Swiss Federall Institute of Tech, Zurich Switzerland)

اس فہرست میں بہت سی یونیورسٹیاں امریکہ کے بعد برطانیہ کی ہیں۔ جبکہ روائتی درجہ بندی میں امریکہ کے بعد برطانیہ اور پھر آسٹریلیا کی یونیورسٹیاںآتی ہیں۔ نئی رینکنگ میں امریکی یونیورسٹیاں درجہ بندی میں کم ہیںیعنی صرف 38فیصد ہیں۔ جبکہ روائتی درجہ بندی میں امریکہ کی آدھی یونیورسٹیاں آگے ہیں۔ یقیناً نئی درجہ بندی حتمی نہیں ہے کیونکہ اس میں یونیورسٹی آف لندن کا درجہ 14واں ہے جبکہ اس میں یونیورسٹی کالج لندن اور کنگز کالج لندن بھی شامل ہیں۔ ڈیٹا بیس میں دیگر زبانیں مثلاً یوکرین کی زبان شامل نہیں کی گئی جس سے تعصب کا اظہار ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وکی پیڈیا کے آرٹیکلز میں مداخلت بھی کی جاتی ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ مستقبل میں اس میں بہت سے تعصبات شامل کئے جاسکتے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود نئی درجہ بندی خاصی حد تک میرٹ پر کی گئی ہے ۔

Wikipedia ranking

Read in English

Authors
Top