Global Editions

ورچوئل رئیالٹی سے لطف اندوز ہونے کیلئے اوکولس عینکیں تیار

اوکولس ورچوئل رئیالٹی سے لطف اندوز ہونے کے لئے تیار کئے گئے ہیڈ سیٹ یا عینک رفٹ (Rift) کو آئندہ چند روز میں عوام کو فروخت کےلئے تیار ہے۔ اوکولس کو 2012 میں قیام کے بعد بہت عوامی پزیرائی ملی اور اس کے بعد اس کمپنی کو فیس بک نے دو ارب ڈالر میں خرید لیا۔ اس سب کے باوجود ابھی تک ورچوئل رئیالٹی وہ مارکیٹ تیار نہیں کر سکی جس کی امید ظاہر کی جا رہی تھی کیونکہ ورچوئل رئیالٹی کے میدان میں ابھی بہت کام ہونا باقی ہے دوسری وجہ یہ ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ابھی بہت مہنگی ہے اس ٹیکنالوجی سے لطف اندوز ہونے کے لئے ایک جانب صارف کو اوکولس ہیڈ سیٹ درکار ہے تو دوسری جانب ایسا طاقتور کمپیوٹر بھی درکار ہے جو ورچوئل رئیالٹی پر مبنی گیمز کو چلا سکے۔ اس وقت اوکولس ہیڈ سیٹ کی مالیت تقریباً 599 ڈالرز ہے۔ اسی حوالے سے سان فرانسسکو میں میں ایک تقریب ہوئی جس میں اوکولس کے بانی پالمر لکی (Palmer Luckey) نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریویو سے ان کی مختصر بات چیت ہوئی۔

فیس بک کے بانی مارک زیگر برگ کا کہنا ہے کہ ورچوئل رئیالٹی کو عوامی سطح پر دستیابی اور اس سے صیح معنوں میں لطف اندوز ہونے کے لئے کم از کم ایک دہائی درکار ہے آپ کا اس بارے میں کیا کہنا ہے؟

رفٹ کے حوالے چند شعبدوں کا براہ راست ہماری پراڈکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مثال کے طور پر آپ کو وی آر گیمز کے لئے ایک طاقتور کمپیوٹر درکار ہوتا ہے کیونکہ اس کے بغیر صارف وی آر گیمز سے لطف اندوز نہیں ہو سکتا۔ ان گیمز کے لئے تیار کئے جانیوالے کمپیوٹر ابھی مہنگے ہیں تاہم ٹیکنالوجی کے ترقی کے ساتھ ساتھ یہ کمپیوٹر سستے بھی ہونگے اور عام دستیاب بھی۔ تاہم اس حوالے سے دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں دوسری جانب ایسے ہارڈ وئیر کی تیاری کے لئے بھی کمپیوٹر ساز اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ صارفین کو سہولت حاصل ہو۔

ورچوئل رئیالٹی کی مناظر بینی کے دوران اب بھی کئی لوگوں کو متلی کی شکایت ہوتی ہے۔ کیا آپ Rift کے ذریعے اور ورچوئل رئیالٹی کے لئے گیمز تیار کرنے والوں کو اس کا حل تجویزکریں گے؟

ہاں ایسا ہے چند لوگوں کو اس تجربے کے دوران متلی کی شکایت ہو جاتی ہے تاہم اب ہارڈ وئیر بہتر ہو رہا ہے اور اب ایسے راستے تلاش کئے جا رہے ہیں جن کو بروئے کار لا کر عوام کو اس پریشانی سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ تاہم گیمز ڈویلپرز ابھی بھی ایسی گیمز تیار کر رہے ہیں جن کے استعمال سے صارفین کو مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ تاہم اچھی بات یہ ہے کہ جیسے جیسے لوگ ورچوئل رئیالٹی کے استعمال کرتے جائیں گے آپ اس کے عادی ہوتے جائیں گے۔
ایسے کون سے عوامل ہیں جن کی وجہ سے ورچوئل رئیالٹی کے بارے میں  لوگوں میں بے چینی پھیل رہی ہے؟

اس کی بنیادی وجہ ولاسٹی میں فرق ہے۔ اگر آپ رفتار کے ساتھ سفر کریں گے تو متاثر نہیں ہونگے۔ اس ٹیکنالوجی میں اصل ایشو رفتار کے ساتھ اگے بڑھنا اور پیچھے ہٹنا ہے یعنی آپ کو کبھی اچانک آگے بڑھنا ہو گا تو کبھی وقت ضائع کئے بغیر پیچھے آنا ہوگا سپیڈ کے ساتھ سفر کرنا ہو اس کے نتیجے میں فرد پہلے پہل متاثر ضرور ہوتا ہے۔

سام سنگ اور دوسری کمپنی نے اپنے ایپ سٹورز میں ایسی گیمز متعارف کرائی ہیں۔کیا آپ لوگوں سے کہیں گے کہ وہ گیمز کو ریٹ کریں؟
جی بالکل۔ گیمز کو ریٹ کرنا ضروری ہے تاکہ علم ہو سکے کون سی گیم استعمال کنندہ کی صحت کو متاثر کر رہی ہے اور اس کا میعار کیسا ہے۔

تحریر: ریچل میٹز (Rachel Metz)

Read in English

Authors
Top