Global Editions

4 نیوز راؤنڈ اپ

 

1 – پنجاب حکومت نے کسانوں کو سمارٹ فون دینے کا فیصلہ کیاہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق چھ لاکھ کسانوں کو کروڑوں روپے کے مالیت سمارٹ فونز دینے کا منصوبہ تیا کر لیا ہے۔ کسانوں کوسمارٹ فون فراہم کرنے کا مقصد موسم کی پیشگی اطلاع دینا ہے۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ محکمہ موسمیات سے مل کر موبائل فونز کے لیے سوفٹ وئیر تیار کرے گا۔ محکمہ خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسانوں کو e-credit کے ذریعے سالانہ 70 ہزار روپے تک بلا سود قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے۔

2 – Microsoft کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق malware وائرس کے سب سے زیادہ حملوں کا شکار ہونے والے ممالک میں پاکستان اور انڈونیشیا سرفہرست ہیں۔ جبکہ ان کے بعد فلسطین، نیپال اور بنگلہ دیش سب سے ذیادہ malware کے حملوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

3 – رواں ہفتے ناروے کی توانائی کے شعبے سے وابستہ ایک بڑی کمپنی Statoil اور Siemen پر مشتمل کنسورثیم نے سکاٹ لینڈ میںہوا سے چلنے والے پاور پلانٹ کی تعمیر کے لیے ہونے والی بولی جیت لی ہے۔ یہ پلانٹ ۵ سے ۶ میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اپنی نوعیت کا یہ پہلا پاور پلانٹ آئیندہ برس کام شروع کر دے گا۔ مزید پڑ ھیں

4 – اگلی دہائی کے دوران صرف امریکا میں بجلی کی پیداوار کے لیے قائم بیس نیوکلیئر پاور پلانٹس بند ہو جائیں گے۔ ان پلانٹس کے بند ہو جانے سے فضا ء میں گرین ہاوئس گیسز کی شرع میں اضافہ متوقع ہے۔ امریکی محکمہ توانائی کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں اس صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ امریکا میں قائم جوہری پلانٹس کی اوسط عمر ۵۳ سال ہے اور ان میں سے کئی جوہری پلانٹس کے لائسنس آخری حد کو چھو رہے ہیں۔ اگرچہ ان پلانٹس کے لائسنس کی تجدید ممکن ہے تاہم کئی پلانٹس کو معاشی وجوہات اور ماحولیاتی سبب پر بند کر دیا جائے گا۔ مزید پڑ ھیں

5 – معروف بین الاقوامی انٹرنیٹ کمپنی گوگل اپنے صارفین کے لیے شناخت کا ایک نیا طریقہ متعارف کرا رہی ہے۔ جس سے پاسورڈ کا روایتی طریقہ ختم ہو جائے گا۔ شاخت کے اس نئے طریقے کو ٹرسٹ اے پی آئی کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایپ صارف کی شناخت کے لیے بایئو میٹرک طریقے کے تحت کام کرے گی۔ صارف کی شناخت چہرے،ٹائیپنگ کے طریقے، چلنے کے انداز وغیرہ سے کی جا سکے گی۔ مزید پڑ ھیں

Authors

*

Top