Global Editions

موبائل فون سے تصویر اتارئیے اور کسی بھی پرنٹر یا پراجیکٹر سےلنک ہو جائیں

کیا سمارٹ فونز کی مدد سے تصاویر اتار کر کسی بھی سمارٹ اپلائنسز سے منسلک ہوا جا سکتا ہے؟ کیا ایسا ممکن ہے یا کبھی آپ نے اس بارےمیں سوچا ہے؟ نہیں تو اس بارے میں اب غور شروع کر دیں کیونکہ اس حوالے سے ایک ریسرچ پراجیکٹ کا آغاز ہو چکا ہے اور اس پراجیکٹ کا نام "Snap-To-It" رکھا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ کو کارنج میلن (Carneige Mellon) یونیورسٹی اور دو دیگر سکولز کے تحقیق کار مکمل کر رہے ہیں اور اس کے تحت اینڈرئوائڈ سمارٹ فونز سے کسی ایپلائنس جیسے پرنٹر یا پروجیکٹر کی تصویر لی جائے تو موبائل ایپ خودبخود اس امر کی نشاندہی کرے گی کہ آپ کس ڈیوائس سے منسلک ہونا چاہیں گے اور جیسے ہی آپ اس کو جواب دینگے تو ایپلیکیشن آپ کو مطلوبہ ڈیوائس سے منسلک کر دے گی۔ تاکہ اپ مطلوبہ دستاویزات کو پرنٹ کر سکیں۔ اس پراجیکٹ کا مقصد انٹرنیٹ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ان کو اجنبی جگہوں پر مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لئے معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ ان کے کاموں میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ اس پراجیکٹ سے متعلق تحقیقی مقالہ مئی میں کمپیوٹر ہیومن انٹریکشن کانفرنس میں پیش کیا جائیگا یہ کانفرنس سان جوز کیلیفورنیا میں منعقد ہوگی۔ اس تحقیق مقالے کو تحریر کرنے والوں میں شامل کارنج ملن یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آنند دیے (Anind Dey) کا کہنا ہے کہ یہ پراجیکٹ ایسے ہی ہے جیسے پہلی مرتبہ کوئی خلا میں چہل قدمی کی صلاحیت حاصل کر رہا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ڈیوائسز کو اجنبی مقامات پر اینڈرائیوڈ ڈیوائس میں موجود ایپلی کیشن کے ذریعے استعمال کرنا ایک خوشگوار تجربہ ہو سکتا ہے۔ اسی پراجیکٹ پر کام کرنے والی تحقیق کار ایڈریان دے فرییٹاس (Adrian de Freitas) کا کہنا ہے Snap-To-It درحقیقت پس منظر میں کام کرنےوالی ایپلی کیشن ہے جو تصویر کے ذریعے مطلوبہ ہدف کا تعین کرتی ہے اور اس ہدف کے بارے میں صارف کو پانچ ترجیحات فراہم کرتی ہے صارف اپنی ترجیح کا تعین کرتا ہے تو ایپلیکیشن فوری طور پر اس ڈیوائس کا انٹرفیس سکرین پر فراہم کر دیتی ہے تاکہ آپ پراجیکٹر پراسے استعمال کر سکیں یا دستاویزات پرنٹ کر سکیں۔ ان کے مطابق ایپلی کیشن کے ذریعے بتائی جانیوالی ترجیحات تجربات میں 87 فیصد درست ثابت ہوئیں اور مدہم اور غیر واضح تصاویر پر بھی نتائج درست ہی تھے۔

snapx519

تحریر: ریچل میٹز (Rachel Metz)

Read in English

Authors
Top