Global Editions

ملبے تلے دبے زندہ انسانوں کے نشاندہی کے لئے کاکروچ کی شکل کے روبوٹ تیار

ٹیکنالوجی کی ترقی اس لئے بھی ضروری ہے کہ اس کی مدد سے بنی نوع انسانیت کی خدمت ممکن ہو سکے۔ روبوٹ انڈسٹری کی ترقی نے بھی اس ضمن میں نئی جہتیں متعارف کرائی ہیں۔ اس ضمن میں کسی بھی ناگہانی صورتحال یا عمارت کے گرنے کے باعث وہاں پھنسے ہوئے افراد کی نشاندہی اور امدادی سرگرمیوں کو صحیح سمت میں آگے بڑھانے کے لئے ایک ایسا چھوٹا روبوٹ تیار کرنے کی جانب پیش قدمی کی گئی ہے جو ملبے کے نیچے جا کر قیمتی انسانی جانوں کو بچا سکتا ہے۔ یہ چھوٹا روبوٹ کاکروچ کی شکل جیسا ہے اور نہ صرف لچکدار ہے بلکہ ملبے کا دبائو برداشت کرنے کی صلاحیت کا بھی حامل ہے۔ اس نہایت چھوٹے روبوٹ کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے تحقیق کاروں پروفیسر رابرٹ فل (Robert Full) اور انکے معاون کوشک جیارام (Kaushik Jayaram) نے تیار کیا ہے۔ کاکروچ شکل کا یہ روبوٹ حقیقی کاکروچ کی اونچائی سے آدھا ہے اور ان جگہوں تک رسائی حاصل کر سکتا ہے جو انسانی پہنچ سے دور ہیں۔ حال ہی میں Proceedings of the National Academy of Science میں شائع ہونے والے مقالے میں رابرٹ فل اور جیارام نے اس نہایت چھوٹے روبوٹ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ تحقیق کاروں کا کہنا تھا کہ یہ روبوٹ تنگ مقامات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور ان کا ڈھانچہ لچکدار مواد سے تیار کیا گیا ہے اور ملبے کے ڈھیر کے اندر مسلسل چلنے اور زندہ افراد کی نشاندہی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تحقیق کاروں کا ماننا ہے کہ اس مختصر روبوٹ کا ڈھانچہ مختلف فولڈنگ پلیٹس پر مشتمل ہے اور یہ حرکت پزیری اور ملبے کا وزن سہارنے کے قابل بھی ہیں اس کے ساتھ ساتھ اس روبوٹ میں نصب کیمرے اور سینسر ملبے میں دبے افراد کی نشاندہی کرتا ہے جس کی مدد سے امدادی سرگرمیوں میں آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔ روبوٹ سازی کے اس میدان میں اب کئی کمپنیاں بھی میدان میں ہیں جو ان جیسے مختصر روبوٹ تیار کر رہی ہیں ان کمپنیوں میں سافٹ روبوٹکس (Soft Robotics) ایمپائر روبوٹکس (Empire Robotics) شامل ہیں۔

robot.roachx865

تحریر: ول نائیٹ (Will Knight)

Read in English

Authors

*

Top