Global Editions

مارکیٹنگ کیلئےاب خودکارسافٹ وئیر بھی آ گئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹس جن میں فیس بک اور ٹوئیٹر شامل ہیں Bots کی تیاری کے لئے دوڑ میں شامل رہی ہیں۔ Bots ایسا سافٹ وئیر ہوتا ہے جو ازخود مختلف قسم کے ٹاسک سرانجام دیتا ہے۔ مثال کے طور پر خودکار انداز میں ای میلز کا جواب دینا۔ اب اس کے ساتھ ساتھ ایسے Bots تیار کئے گئے ہیں جو مارکیٹنگ کے لئے بھی استعمال ہو رہے ہیں۔ مختلف کمپنیاں ایسے Bots کی تیاری میں دلچسپی رکھتی ہیں جو مختلف ای میل یوزرز کو انکی مصنوعات کے بارے میں وقتاًفوقتاً آگاہ کرتے رہیں۔ اس حوالے سے مختلف ای میل استعمال کنندگان کی جانب سے Spam میلز کی وصولی کے حوالے سے شکایات موصول ہو رہی تھیں اور ٹوئیٹر نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ اس کے رجسٹرڈ استعمال کنندگان میں سے پانچ فیصد اکائونٹس جعلی ہیں اور یہ تعداد اندازے سےکہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ تاہم اب سماجی رابطے کی ویب سائیٹس اور میسجنگ کمپنیاں اپنے اپنے نیٹ ورکس میں Bots کا خیر مقدم کر رہی ہیں اور اسے ایک بہتر ریونیو ذریعے کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔ اس حوالے سے مختلف کمپنیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ کسٹمر سروسز اور مارکیٹنگ کے لئے Bots کو استعمال کریں اور اپنے ریونیو میں اضافہ کریں۔ معروف پیغام رساں اداروں جن میں Kik اور Telegram شامل ہیں انہوں نے “Bot Shops” تشکیل دے دی ہیں۔ جہاں سے صارفین خودکار اکائونٹس تشکیل دے سکتے ہیں۔ ان میں سے کئی اکائونٹس نہایت سادہ ہیں مثال کے طور پر اگر آپ روزانہ کے زائچے بنوانا چاہتے ہیں تو یہ Bot آپ کی ویب سائٹ کے لئے ’’ آپ کا دن کیسا رہے گا‘‘ کی طرز پر ہاروسکوپ فراہم کر ؎دیگا۔ تاہم کئی کمپنیاں پیچیدہ قسم کے Bots تیار کرانا چاہتی ہیں تاکہ وہ اپنے کاروباری مقاصد حاصل کر سکیں۔ نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کارپوریٹ مارکیٹرز کو یقین ہے کہ فیس بک کسٹمر سروسز کے لئے Bot تیار کر چکا ہے۔ یہ سہولت فیس بک میسنجر سروس پر صارفین کو فراہم کریگا۔ بہت سے Bots جو اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر استعمال کئے جا رہے ہیں وہ اپنے حیطہ عمل کے اعتبار سے نہایت محدود ہیں، تاہم کمپنیاں اس حوالے سے بہت پرعزم ہیں کہ مارکیٹنگ Bots زیادہ فعال کردار ادا کر سکیں گے۔

تحریر: ٹام سیمونائیٹ (Tom Simonite)

Read in English

Authors

*

Top