Global Editions

لیزنگ کی سہولت: شمسی توانائی کی امریکی مارکیٹ میں تیزی

شمسی توانائی کے لئے امریکی مارکیٹ میں سال رواں کے دوان نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور اس تیزی کو دیکھتے ہوئے یہ پشین گوئی کی جا سکتی ہے کہ رواں سال اپنے اختتام تک چھتوں پر نصب کئے جانیوالے سولر پینلز اور دیگر سامان کی تنصیب میں تاریخ ساز اضافہ ممکن ہے۔ تاہم شمسی توانائی کے میدان میں ہونے والی یہ تیزی اس میدان میں کام کرنے والی بڑی کمپنیوں کے لئے کئی اعتبار سے پریشانی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ اب تک گھریلو سولر پینلز کی فروخت میں اضافے کی بڑی وجہ لیزنگ ہے جس کےذریعے تنصیب کنندگان اپنے پینلز گھریلو صارفین کو ماہانہ اقساط پر فراہم کرتے ہیں اور گھریلو صارفین بیس سالہ آسان اقساط پر ان کی قیمت ادا کرتے ہیں۔ دوسری طرف صورتحال یہ ہے کہ شمسی توانائی سے شعبہ سے منسلک سازوسامان کی قیمتیں گرتی جا رہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ امریکی حکومت نے اس شعبے پر ٹیکسوں کی چھوٹ کی مدت میں بھی اضافہ کر دیا ہے تاکہ قابل تجدید توانائی ذرائع کو فروغ دیا جا سکے۔ ٹیکسوں کی اس چھوٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی چھوٹی کمپنیاں بھی میدان میں آ گئی ہیں اور قدرے کم قیمت سازوسامان تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کر رہی ہیں اس کی وجہ سے بڑے سرمایہ کاروں اور بڑی کمپنیاں جو اس میدان میں مارکیٹ لیڈرز کا درجہ رکھتے تھے،ان کے لئے سخت مقابلے کی فضا پیدا ہو رہی ہے۔ لیکن صارفین کو اس مقابلے کی فضا کی نتیجے میں سستا سازوسامان میسر آ رہا ہے۔ امریکی مارکیٹ میں اس وقت دو بڑی کمپنیاں ہیں جو شمسی توانائی کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتی ہیں ان کمپنیوں میں سولر سٹی اور سنرن شامل ہیں اور ان دونوں کمپنیوں کا کاروبار لیزنگ کی بنیاد پر قائم ہے۔ سال 2014 ءمیں گھریلو صارفین کو خدمات دینے میں ان دونوں کمپنیوں کا حصہ 72 فیصد تھا لیکن اب GTM ریسرچ نامی ادارے نے پیشن گوئی کی ہے کہ شرح 2017 ءتک گھٹ کر نصف ہو جائیگی۔ اس وجہ یہ ہے کہ اب مارکیٹ میں سستے سولر پینل دستیاب ہیں جس کی وجہ سے لیزنگ کاروبار میں نمایاں کمی آئی ہے۔ دونوں کمپنیاں سال رواں میں دیگر سرمایہ کاروں کا خاص ہدف بنتی جا رہی ہیں۔ سولر سٹی نامی کمپنی کا سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں نقصان 25 ملین ڈالرز ریکارڈ کیا گیا جبکہ سنرن کمپنی کے شئیرز کی قیمتوں میں پچاس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ قابل تجدید توانائی ذرائع کے فروغ کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ کمپنیوں کے کاروبار کو اس طرح تحفظ دیا جائے تاکہ وہ شدید مالی نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔

تحریر: رچرڈ مارٹن (Richard Martin)

Read in English

Authors
Top