Global Editions

قومی اسمبلی نے الیکٹرانک جرائم کے تدارک بل کی منظوری دیدی

قومی اسمبلی میں الیکٹرانک جرائم کے تدارک کا بل 2016 منظور کرلیا گیا۔ یہ بل وزیر مملکت برائےآٹی انوشے رحمان نے پیش کیا۔ بل کے متن کے مطابق معلوماتی نظام تک غیر قانونی رسائی پر تین ماہ قید یا پچاس ہزار روپےجرمانہ ہو گا۔ بغیر اجازت اعدادوشمار کی نقل پر چھ ماہ قید یا ایک لاکھ رہپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ معلوماتی اعدادوشمار میں مداخلت پر دو سال قید اور پا نچ لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔ سم کارڈ کے غیر مجاز اجرا پر تین سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں یا سروسز کی سرگرمیوں پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔

Authors

*

Top