Global Editions

فیس بک کی نئی سہولت۔۔۔۔ کاروباری لین دین بھی ممکن

اس وقت ماہانہ تقریباً 900 ملین افراد فیس بک کے ذریعے اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد سے رابطے میں رہتے ہیں اور اب فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ کاروباری حضرات کاروبار سے متعلق بھی کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ اب کاروباری صارفین فیس بک میسنجر کی مدد سے سیٹ اپ قائم کر سکتے ہیں اور اس کے ساتھ بزنس کسٹمر سروسز کے لئے بزنس بوٹس (Bots) بھی استعمال کئے جا سکیں گے تاکہ صارفین کو مطلوبہ معلومات، بزنس سے متعلق تفصیلات، آن لائن سٹورز سے متعلق معلومات وغیرہ حاصل کی جا سکیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ سافٹ وئیر جنہیں Bot کہا جاتا ہے خبروں اور موسم سے متعلق بھی معلومات فراہم کریں گے۔ مثال کے طور پر معروف برگر کمپنی کا Bot بھی فوڈ آرڈرز لے سکے گا اس کے ساتھ ساتھ فیس بک میسنجر کے ذریعے کسٹمر سروسز بھی فراہم کریگا۔ اسی طرح معروف ائیر لائن KLM صارفین کو بورڈنگ پاسز اور دیگر معلومات میسنجر کے ذریعے فراہم کریگی۔ فیس بک کی جانب سے اس نئی سہولت کی فراہمی کا اعلان سان فرانسسکو میں ہونے والی ڈویلپرز کانفرنس میں کیا گیا۔ میسنجر سروسز کے پراڈکٹ مینجر سیتھ روزنبرگ(Seth Rosenberg) کا کہنا ہے کہ اس سروس کی فراہمی سے صارفین کو کسی بھی قسم کی کاروباری معلومات کے لئے الگ الگ ایپلیکیشنز ڈائون لوڈ کرنے یا متعلقہ ادارے کی ویب سائٹ پر وزٹ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ فیس بک کا ماننا ہے کہ بزنس Botsکاروباری کمپنیوں سے متعلق معلومات کے حصول کے لئے ایک سادہ اور سہل راستہ فراہم کریگا۔ فیس بک میسنجر یہ سہولت بغیر کسی معاوضے کے فراہم کریگی اور فیس بک اس سہولت سے کوئی ریونیو حاصل نہیں کرنا چاہتی۔ تاہم روزنبرگ کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ایک ایسا وقت آ جائے جب کمپنیاں فیس بک میسنجر پر اس سہولت کی فراہمی کے لئے چارجز ادا کرنے کے لئے تیار ہو جائینگی۔ فی الحال فیس بک کی سائٹ پر تمام تر اشتہارات شائع کرانے کی ممانعت ہے، تاہم ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں کاروباری حضرات کے لئے فراہم کی جانیوالی تازہ ترین سہولت بہت حد تک کمرشل ہو جائے۔

تحریر: ٹام سیمونائیٹ (Tom Simonite)

Read in English

Authors

*

Top