Global Editions

شمسی توانائی ذخیرہ کرنیوالے سیلز کی استعداد کار بڑھانے کی کوششیں کامیاب

شمسی توانائی کو ذخیرہ کرنے والے سیلز کی استعداد کار بڑھانے کی کوششوں میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کی مدد سے ان سولرز سیلز کی کارکردگی اور استعداد کار کو بہتر بنایا جا سکے گا۔ اس ضمن میں ایک نئی آزمائشی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا گیا ہے جس کے نتائج سلی کون سے بنے سیلز کے مقابلے میں بہت بہتر سامنے آئے ہیں۔ اس آزمائشی شمسی سیلز میں کیڈمیم ٹیلورائیڈ (Cadmium Telluride) ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی اگرچہ مارکیٹ میں دستیاب ہے تاہم اس کا شمسی توانائی کے شعبے میں مارکیٹ شئیر صرف پانچ فیصد کے لگ بھگ ہے۔ ان نئے سیلز کی مدد سے شمسی توانائی کے 22.1 فیصد اضافی توانائی کو ذخیرہ کرنا ممکن ہو گا جو سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرنے کے روایتی طریقوں کی شرح سے کافی زیادہ ہے۔ اس نئی ٹیکنالوجی کو فرسٹ سولر نامی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ کمپنی کے تجارتی مقاصد کے لئے cadmium telluride سے تیار کردہ سولر سیلز میں انرجی ذخیرہ کرنے کی استعداد کار اگرچہ 16.4 فیصد ہے۔ cadmium telluride سے تیار ہونے والے سیلز کی انرجی کو ذخیرہ کرنے کی استعداد کار نظریاتی اعتبار سے 30 فیصد سے زیادہ ہے تاہم ابھی تک کمپنی اس استعداد کار تک نہیں پہنچ سکی۔ کمپنی انرجی کو ذخیرہ کرنے کی استعداد کار کو 22.1 فیصد تک لانے کا کامیاب تجربہ کر چکی ہے۔ فرسٹ سولر کمپنی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر رافیع گارابیڈیان (Raffi Garabedian) کا کہنا ہے کہ کمپنی امریکہ میں کئی بڑے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے تاہم اس شعبے میں آگے بڑھنے کے لئے ضروری ہے کہ شمسی توانائی کو ذخیرہ کرنے والے سیلز کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے جو کم سے کم سیل زیادہ سے زیادہ بجلی کو ذخیرہ کر سکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی نے ان سیلز کی استعداد کار بڑھانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے تاہم جو استعداد کار ہم تھیوری سے حاصل کر چکے ہیں اس کو عملی طور پر حاصل کرنے میں بھی ہمیں کامیابی ملی ہے اور ہم اس فرق کو مزید کم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ اس وقت شمسی توانائی کے حصول کے روایتی طریقے استعمال کئے جا رہے ہیں جس کے تحت سلیکون سے بنے سیلز توانائی کو ذخیرہ کرنے کے لئے استعمال ہو رہے ہیں سلیکون سے بنے سیلز کا شمسی توانائی کے شعبے میں 90 فیصد مارکیٹ شئیر ہے۔ جبکہ cadmium telluride سے بنے سیلز زیادہ موثر، نہایت گرم علاقوں کے لئے زیادہ موزوں اور استعداد کار میں بہترین ہیں۔ cadmium telluride دراصل باریک فلم ٹیکنالوجی ہے جو روایتی سیلز کے مقابلے میں زیادہ سستی اور موثر ہے۔

تحریر: رچرڈ مارٹن (Richard Martin)

Read in English

Authors

*

Top