Global Editions

سمارٹ فونز کی نئی ایپ جوپرسنل اسسٹنٹ کا کام کرتی ہے

موبائل کی صنعت میں جس طرح جدت آتی جا رہی ہے اسی طرح سمارٹ فونز کےلئے نت نئی ایپلی کیشنز منظر عام پر آ رہی ہیں اور عوامی پزیرائی حاصل کر رہی ہیں۔ اسی طرح اینڈروائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے حامل سمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ایک نئی ایپلی کیشن متعارف کرائی گئی ہے جو بظاہر لاک سکرین ایپلی کیشن ہے لیکن درحقیقت یہ ایپلی کیشن آپ کے دست راست کے طور پر کام کرتی ہے۔ آپ کی دن بھر کی مصروفیات کو ریکارڈ کرتی ہے، آپ کو طے شدہ ملاقاتوں کے وقت، موبائل فون پر ریسیو ہونے والی ای میلز اور پیغامات سے آگاہ رکھتی ہے۔ ایسی کئی طرح کی سہولیات کی وجہ سے یہ ایپلی کیشن آپ کے سمارٹ فون کو مزید موثر بنا دیتی ہے۔ اس نئی سمارٹ فون ایپ کا نام ڈی فمبلر (Defumblr) رکھا گیا ہے تاہم اس کو پہلی ایسی سمارٹ ایپ نہیں کہا جا سکتا جو صارفین کی روزمرہ معمولات زندگی کو منظم کرتی ہے اس سے پہلے بھی کور Cover نامی ایپ متعارف کرائی گئی تھی جسے بعد ازاں ٹوئیٹر کمپنی نے خرید لیا تھا۔ Defumblr کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو رایفیر گبرئیل (Raefer Gabriel) کا کہنا ہے کہ Defumblr ایپ Cover سے مختلف ہے کیونکہ اس ایپ کے ذریعے ہم نے کوشش کی ہے کہ اس ایپ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ رکھا جائے اور اب چونکہ صارفین کے لئے ہر موضوع پر اطلاعات دستیاب ہوتی ہیں لہذا ان اطلاعات کے سیلاب کو اس طرح کنٹرول کیا جائے کہ صارف معلومات تک اپنی ترجیحات کے مطابق رسائی حاصل کرسکے۔ اس موقع پر کمپنی کے شریک بانی گیبرئیل نے اپنے سمارٹ فون پر اس ایپ کی کارکردگی دکھائی۔ لاک سکرین پر دائرے موجود تھے جو مختلف امور کو ظاہر کرتے ہیں مثال کے طور پر اگر صارف کو ای میل موصول ہوتی ہے تو وہ دائرہ جو ای میل سے منسلک ہے روشن ہو جاتا ہے اسی طرح اگر صارف کی کوئی ملاقات شیڈول ہے تو مقررہ وقت پر اس سے منسلک دائرہ بھی روشن ہو جاتا ہے۔ اس سے صارف کو اپنے معمولات زندگی کو منظم انداز میں گزارنے میں مدد ملتی ہے۔

تحریر: ریچل میٹز (Rachel Metz)

Read in English

Authors
Top