Global Editions

سائنس دانوں نے مردہ شخص کےدل کو دھڑکا دیا

کبھی سنتے تھے کہ مردے زندہ ہو گئے مگر اب دور سائنسی معجزات کا ہے اور سائنس دان مردہ شخص کا دل دھڑکانے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور اس کے ذریعے ایسے انسان کو زندگی بخشی جا سکتی ہے جو موت و حیات کی کشمکش میں ہو۔ اعضا کی پیوند کاری کرنے والے ڈاکٹر اب ایک ایسا آلہ استعمال کرنے لگے ہیں جس کے ذریعےحال ہی میں انتقال کرنے والے شخص کے دل کو کسی اور شخص کے دل میں دھڑکایا جا سکتا ہے۔ انتقال کرنے والے شخص کے دل کو ایک ایسے باکس میں رکھا جاتا ہے جو جراثیم سے پاک ہو، اس باکس میں دل کو معمول کی حالت میں رکھنے کے لئے ٹیوبیں اور کلمپ لگے ہوتے ہیں اور دل کے دھڑکنے کی طاقت کو برقرار رکھنے کے لئے آکسیجن، خون اور دیگر نامیات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فی الحال مردہ شخص کے دل کو فوری پیوند کاری کی ضرورت ہوتی ہے مگر دل کو زیادہ مدت کے لئے مردہ جسم سے باہر رکھنے اور معمول کے مطابق دھڑکتے رہنے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ دل کی اس مریض میں پیوند کاری کی جائے جسے اس کی اشد ضرورت ہے۔ برطانیہ اور آسٹریلیا کے ڈاکٹروں نے پچھلے پندرہ کیسز میں دل کی کامیاب پیوند کاری کی ہے جو مردہ شخص کے جسم سے حاصل کئے گئے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں صرف اس شخص کا دل ہی درکار ہو گا جس کی دماغی موت ہوئی ہو یعنی اس کی موت کی وجہ ہارٹ فیل نہ ہو۔ دل کی پیوند کاری کوئی نئی بات نہیں ہے گزشتہ پندرہ برسوں سے یہ پیوند کاری ہو رہی ہے، صرف امریکہ میں سالانہ 2400 افراد کا علاج دل کی پیوندکاری کے ذریعے ہو رہا ہے اس طریقہ علاج میں مختلف یہ ہے کہ ایک تو دل ایسے شخص کے جسم سے حاصل کیا جاتا ہے جس کا برین ڈیڈ ہو اور دوسرا یہ کہ دل کو نو دریافت شدہ طریقے کے تحت مخصوص باکس میں آکسیجن ملے خون اور دیگر نامیات کی مدد سے دھڑکایا جاتا ہے۔ اس ڈیوائس کو میساچوٹا کی ٹرانس میڈیکس (Transmedics) نامی ادارے نے تیار کیا ہے اور اس کی قیمت دولاکھ پچاس ہزار ڈالر ہے۔ نیو سائوتھ ویلز کے سینٹ ونسٹ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اس سال کے آغازمیں تین ایسے کیسز کے بارے میں بتایا جن کے دل کی پیوند کاری کی گئی اور صرف دو منٹ پہلے مرنے والے اشخاص کے دلوں کو نکالا گیا اور صرف بیس منٹ کے اندر اس کی پیوندکاری کی گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے نکالے گئے دل کو ٹرانس میڈکس باکس میں رکھا، ٹیوبز کی مدد سے دل میں خون اور آکسیجن کی سپلائی شروع کی اور دل نے دھڑکنا شروع کر دیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق ٹرانس میڈکس کی عدم موجودگی میں ایسا ہونا ممکن نہیں تھا کیونکہ مردہ شخص کا دل بھی فوری طور پر متاثر ہو جاتا ہے۔ برطانیہ کے پاپ ورتھ (Papworth) ہسپتال کے ڈاکٹر سٹیفن لارج کا کہنا ہے کہ ہم نے اس طریقہ کے تحت آٹھ افراد کے دل کی پیوندکاری کی جو کامیاب رہی۔

تحریر: انٹونیو ریگالڈو  Antonio Regalado

Heart_transplant_box_hires

Read in English

Authors

*

Top