Global Editions

دنیا کا سب سے بڑا شمسی توانائی کا پلانٹ مطلوبہ پیداوار دینے میں ناکام

دنیا کا سب سے بڑا شمسی توانائی کا پلانٹ مشکلات کا شکار ہو گیا۔ 2.2 ارب ڈالر کی لاگت سے کیلیفورنیا میں تیار ہونے والا شمسی توانائی کا پلانٹ توقعات کے مطابق پیداوار دینےمیں ناکام رہا اور اب کہا جا رہا ہے اس پلانٹ سے پوری صلاحیت کے مطابق پیداوار کے حصول میں مزید ایک سال کا عرصہ درکار ہوگا یا اس منصوبے کو ختم کر دیا جائیگا۔ کیلیفورنیا پبلک یوٹیلٹی کمیشن نے پیسفک گیس اینڈ الیکٹرک اور سدرن کیلفورنیا ایڈیسن کے درمیان ایک معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت پلانٹ سے مکمل صلاحیت کے مطابق پیداوار کے حصول کے لئے مزید ایک سال کا وقت دیا گیا ہے۔ Ivanpah پاور پلانٹ پر تعمیر کے آغاز سے ہی شدید تنقید کی جا رہی ہے اور مختلف تنظمیں اسے شہری اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے لئے ذمہ دار قرار دے رہی ہیں۔ اس پلانٹ کی تعمیر کے لئے ہزاروں کروی آئینے استعمال کئے ہیں اور ان آئینوں کی مدد سے سورج کی روشنی کو پانی پر منعکس کر کے اسے بھاپ میں تبدیل کیا جاتا ہے اور اس بھاپ کی مدد سے ٹربائینیں چلائی جاتی ہیں اور بجلی حاصل کی جاتی ہے۔ تاہم 2014 میں اپنی تکمیل کے بعد سے اب تک یہ پاور پلانٹ اپنی مکمل استعدادکار کے مطابق بجلی کے حصول میں ناکام رہا ہے اور اس پلانٹ سے حاصل ہونے والی بجلی بہت مہنگی ثابت ہو رہی ہے جبکہ اسی استعداد کار کے مطابق گیس سے چلنےوالے والے پاور پلانٹ اس سے کم قیمت پر بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

تحریر: رچرڈ مارٹن (Richard Martin)

Read in English

Authors

*

Top