Global Editions

خوراک پر موجود بیکٹریا کی نشاندہی کے لئے آسان طریقہ دریافت

سبزیوں اور پھلوں پر کثرت سے پرورش پانے والے بیکٹریا کے جراثیم خوراک کو خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں اور اس کی وجہ سے کئی پیچیدہ اور سنگین امراض کے لاحق ہونے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ ان بیکٹریا کے باعث ایک جانب تو خوراک کی خرابی سے انسانی صحت کو سنگین خطرات لاحق رہتے ہیں تو دوسری جانب یہ خوراک تیار کرنے والی صنعت کے لئے بھی بڑے نقصانات کا سبب بنتے ہیں۔ صرف امریکہ میں ہر سال تقریباً 50 ملین افراد سالانہ فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوتے ہیں۔ جن میں سے دس لاکھ افراد انتڑیوں کی سوزش کا بھی شکار ہو جاتے ہیں جو حقیقت میں ایک خطرناک بیماری ثابت ہو سکتی ہے۔ خوراک کو خراب کرنے والے ان بیکٹریاز کی نشاندہی بہت ضروری ہے مگر اس کے لئے ایک طویل اور مہنگا طریقہ ہے اور اس کے لئے خاص طور پر تربیت یافتہ عملہ اور حساس آلات سے لیس لیبارٹری کی بھی ضرورت رہتی ہے۔ اگرچہ خوراک تیار کرنے والی چند کمپنیوں کے پاس ایسی ٹیکنالوجی موجود ہے جس کی موجودگی میں وہ صارفین کو ایسے بیکٹریا سے محفوظ خوراک فراہم کر رہے ہیں تاہم اکثریت اس سہولت سے محروم ہے۔ تاہم اب کوریا ایڈوانس انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے یونگ ہی یون (Jonghee Yoon) نے ایسے بیکٹریا کی نشاندہی کے لئے ایک آسان اور کم خرچ طریقہ دریافت کر لیا ہے اس طریقہ کے تحت صرف چند سیکنڈز میں خوراک پر موجود بیکٹریا کی نشاندہی ممکن ہو جاتی ہے۔ یونگ کا کہنا ہے کہ اس تکنیک سے فوڈ پراسیسنگ لائنز اورفریج میں موجود خوراک پر موجود بیکٹریا کی نشاندہی کی جا سکتی ہے اور اس ٹیکنالوجی کو فریج میں نصب بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس نئی ٹیکنالوجی کی بنیاد ایک نہایت سادہ اصول پر رکھی گئی ہے۔ بیکٹریا کی ایک نوع سالومونیلا ہلکے بالوں اور فلے جیلا کا حامل ہوتا ہے اور یہ خوراک کی بیرونی سطح پر حرکت کرتا رہتا ہے اس حرکت کے باعث خوراک پر جراثیم بکھرتے رہتے ہیں، یونگ اور ان کی ٹیم نے اس کی نشاندہی کے لئے ایک سادہ طریقہ استعمال کیا ہے۔ جب ایک سرخ لیزر شعاع خوراک کے بائیولوجیکل ٹشوز کی سطح پر پھینکی گئی تو یہ اس مواد کی بیرونی سطح پر پھیل گئی۔ اس پھیلائو سے اور روشنی کو لیزر Speckle کہا جاتا ہے۔ اب خوراک کی سطح پر موجود بیکٹریا جیسے کی حرکت کریگا سطح پر موجود Speckle Pattern بدل جائیگا جس کی وجہ سے خوراک کی سطح پر بیکٹریا کی موجودگی ثابت ہو جائے گی۔ اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے ہونے والے تجربات کے نتائج خاصے حوصلہ افزا ہوئے ہیں۔

Emerging Technology from the arXiv

Read in English

Authors

*

Top