Global Editions

خود کارگاڑیوں کی تیاری کے لیے ٹیسلا کی کوششیں

اگر ٹیسلا خود کار ڈرائیونگ کی کاروباری مسابقت کی دوڑ جیت جاتی ہے تو شائد اسے بہتر سے بہتر ٹیکنالوجی تلاش کرنے والے اپنے جنونی گاہکوں کی طلب پوری کرنے کیلئے کچھ برتری حاصل ہو جائے ۔ ٹیسلا کی جانب سے تیار کی گئی نئی گاڑی ماڈل 3 Musk صارفین کے لئے کم قیمت اور جدید خصوصیات کی حامل گاڑی ہے اگرچہ اس گاڑی میں متعارف کرائے جانیوالے کئی فیچرز ابھی منظرعام پر نہیں لائے گئے تاہم قیاس کیا جا رہا ہے کہ ٹیسلا کی جانب سے متعارف کرایا جانیوالا نیا ماڈل مکمل طور پر خودکار ہے اور اسے بغیر ڈرائیور کے بھی نہایت آسانی اور حفاظت کے ساتھ شاہراہوں پر دوڑایا جا سکتا ہے۔ امریکی اخبار نیویارکر New Yorker کے مطابق ٹیسلا نے اس حوالے کچھ جدید ٹیکنالوجیکل ایڈوانٹچ حاصل کئے ہیں تاکہ گاڑیوں کو مکمل طور پر خودکار انداز میں چلایا جا سکے۔ ان میں ویڈیو سینسنگ سسٹم اور اس کے ساتھ ساتھ لیزر سینسرز شامل ہیں۔ اس حوالے سے کوشش کی گئی ہیں کہ ویڈیو سینسنگ سسٹم کی لاگت کم رکھی جائے۔ لیزر سینسرز گوگل سمیت کئی کارساز ادارے خودکار گاڑیوں کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بہت سے عوامل بھی ٹیسلا کے حق میں محسوس ہو رہے ہیں۔ مثال کے طور پر ٹیسلا کے صارفین زیر استعمال گاڑیوں کے لئے سوفٹ وئیر اپ ڈیٹس کر رہے ہیں اگرچہ یہ اپ ڈیٹس تجرباتی ہیں اور بعض اوقات ان میں Buggs بھی نظر آتے ہیں اس کےباوجود ٹیسلا کے صارفین ان کے منتظر رہتے ہیں۔ اس حوالے سے ہم نے ٹیسلا کے میسج بورڈ کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ٹیسلا کے مالکان کے انٹرویو بھی کئے اور دلچسپ امر یہ ہے کہ وہ بھی اس حوالے سے بہت پرجوش نظر آئے۔ یہ بھی اہم ہے کہ ٹیسلا کا خودکار ڈرائیونگ نظام ابھی درست انداز میں کام نہیں کر رہا لیکن اس کے باوجود کمپنی اس پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ٹیسلا کی جانب سے متعارف کرائے گئے ماڈل ایس اگرچہ آٹو پائلٹ نظام کے حامل تھے یہ وہ نظام ہے جس کے تحت گاڑیوں کو کچھ عرصے تک خودکار انداز میں چلایا جا سکتا ہے تاہم اس کے لئے شرط یہ ہے کہ گاڑی میں نصب سینسرز درست انداز میں کام کر رہے ہوں۔ آٹو پائلٹ ابھی تک ایک Beta پراڈکٹ ہے اور اسے مکمل نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ اس میں موجود خامیوں کی نہ صرف نشاندہی ہو سکے بلکہ اسے بروقت دور بھی کیا جاسکے۔ ابھی تک ٹیسلا ڈرائیورز اس کو خاطر میں لاتے نظر نہیں آتے تاہم کئی اپنے تجربات کی آن لائن وڈیو پوسٹ ضرور کرتے ہیں۔ اب جبکہ گاڑیاں بہت حد تک کمپیوٹر آئزڈ اور باہم منسلک ہوتی جا رہی ہیں تو اس امر کا جائزہ دلچسپی سے خالی نہیں ہو گا کہ ٹیسلا اپنے صارفین کی توقعات پر پورا کیسے اترتی ہے۔

تحریر: ول نائیٹ (Will Knight)

Read in English

Authors

*

Top