Global Editions

خواتین کی طرف سے آن لائن خریداری کےرجحان میں زبردست اضافہ

پاکستان میں خواتین کی طرف سے آن لائن خریداری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ دو تین سالوں کے دوران اس میں کئی گنا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہےجو کہ خریداری کے نئے رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کے باوجود اب بھی آن لائن خریداری کرنے والوں میں خواتین کی تعداد مردوں کے مقا بلےمیں کم ہے ۔اس وقت پاکستان میں 70 فیصد مرد جبکہ 30 فیصد خواتین آن لائن خریداری کر رہی ہیں ۔ خواتین کی جانب سے آن لائن خریداری میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں گزشتہ سال 30 ملین ڈالر کی آن لائن خریداری کی گئی جبکہ رواں سال اس میں کئی گنا اضافے کا امکان ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواتین کی جانب سے آن لائن خریداری کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث بڑے برانڈز نے مزید آن لائن سٹورز کھول لیئے ہیں ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواتین کا کہنا ہے کہ آن لائن خریداری نسبتا آسان ہے کیونکہ اس سے انہیں بازاری رش سے نجات مل جاتی ہے اور زیادہ آسانی پُرسکون طریقے اپنے پسند کا ڈریس ،جیولری وغیرہ کی خریداری کر سکتی ہیں رپورٹ کے مطابق زیادہ تر خواتین خریداری کے لئے کیش آن ڈلیوری کو ترجیح دیتی ہیں

Authors

*

Top