Global Editions

خمدار کیمرہ لینز تیار

آپ نے شائد ایسا کیمرہ لیز نہیں دیکھا ہو گا جو خم کھانے یا مڑنے یعنی Bend ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لیکن یونیورسٹی آف کولمبیا کی لیبارٹری میں شری نائر (Shree Nayar) ایک ایسے ہی لینز کی تیاری پر کام کر رہے ہیں۔ یہ دیکھنےمیں ایک صاف شیٹ ہے جو لینز کو ٹکرائو سے محفوظ رکھتی ہے اور آپکے سمارٹ فونز میں موجود کیمرے کے لینز کے مقابلے میں یہ لینز مکمل طور پر لچکدار ہے اور خمدار ہونے کی وجہ سے اس لینز کی مدد سے زیادہ حیطہ عمل پر محیط تصاویر اتاری جا سکتی ہیں۔ اس لچکدار کیمرہ لینز کے پروٹو ٹائپ کی صف بندی کر لی گئی ہے اور اس کو کئی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس لینز کو بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس لینز کو نگرانی کے مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اس لینز کو اگر ایک پول سے لٹکا دیا جائے تو یہ 360 ڈگری کے زایوں کے ساتھ اردگرد کے مناظر کی منظر کشی کر سکتا ہے۔ نائر کا ماننا ہے کہ لینز کے حوالے سے لچکدار شیٹ کا نظریہ اعلی درجے کی ریزولوشن کے حامل امیج سینسرز میں استعمال ہو سکتے ہیں۔ اس خمدار لینز کی تیاری کے لئے لکھے جانیوالے مقالے کے تحریر کنندہ ڈینئیل سمز (Danial Sims) کا کہنا ہے کہ تحقیق کار کوشش کر رہے ہیں کہ لینز کی اگر صورت بگاڑ دی جائے تو لینز کو دیگر مقاصد جن میں زومنگ شامل ہے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ہم اس ٹیکنالوجی کا مفید بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں اس لینز کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ یونیورسٹی آف الینوائے کے پروفیسر جان روجرز (John Rogers) کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق کاروں کی جانب سے ایک اچھی کوشش ہے تاہم لینز Array کو مزید لچکدار ہونا چاہیے اور اس میں ہائی پکسل فوٹو کائونٹ سینسر بھی لگائے جانے چاہییں۔ اس کے باوجود میں یہ کہنا چاہوں گا کہ یہ ایک اچھی کوشش ہے۔

تحریر: ریچل میٹز (Rachel Metz)

Read in English

Authors

*

Top