Global Editions

تھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سے مکڑے کی طرح کے روبوٹ تیار

اگر آپ مکڑیوں سے خوف کھاتے ہیں تو ہوشیار ہو جائیے کیونکہ اب مکڑے کی شکل کے روبوٹ تیار کئے جا رہے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ معروف کمپنی سیمنز Siemens ان روبوٹس کی تیاری کے لئے تھری ڈی پرنٹرز کی مدد لے رہی ہے۔ امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے پرنسٹن میں کمپنی کی لیبارٹری میں تحقیق کار مکڑے کی شکل والے روبوٹ پر تجربات میں مصروف ہیں اور وہ یہ روبوٹ سلک کے بجائے پلاسٹک کی مدد سے تیار کر رہے ہیں اور وہ تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے۔ یہ روبوٹ مختلف چھوٹی اشیاء objects کی تیاری میں استعمال کئے جا سکیں گے اور خودکار انداز میں کام کر سکیں گے۔ اس حوالے سے تجربات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں تاہم اس امر کے اشارے بھی ملے ہیں کہ تحقیق کاروں کو اس روبوٹ کی تیاری کے معاملے میں کامیابی ملی ہے۔ اور اس ضمن میں جدید روبوٹ ہارڈ وئیر، سمارٹ کنٹرول سافٹ وئیر اور تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی بھرپور مدد لی گئی ہے۔ روبوٹ سازی کے روایتی طریقوں کے مقابلے میں کمپنی کے تحقیق کاروں نے موبائل مینوفیکچرنگ روبوٹس تیار کرنے والی ٹیم کی مدد لی اور انہیں ڈیزائن تیار کر کے کام کے لئے مکمل آزادی دی۔ سیمنز کے ہیڈ آف پروڈکشن ڈیزائن، موڈلنگ لیویو ڈالاورو Livio Dalloro کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی کی جانب سے تیار کئے جانیوالے مکڑے نما روبوٹ کی چھ ٹانگیں ہیں اور اس مرحلے میں یہ روبوٹ صرف سادہ اجسام یا اشیاء ہی تخلیق کر سکتا ہے تاہم امید یہی ہے کہ مستقبل میں یہ روبوٹ بڑے اور پیچیدہ اجسام کی تیاری میں بھی مددگار ثابت ہو سکے گا۔ میعار، تنوع اور آزادی سے کام کرنے کی صلاحیت یہ وہ تمام میعارات ہیں جو اس روبوٹ کو کسی دکان پر کام کرنے کے لئے درکار ہیں۔ ان روبوٹس میں تھری ڈی کیمرے نصب ہیں تاکہ روبوٹ اردگرد کے ماحول سے آگاہی حاصل کرسکیں تاہم انہیں اعلی درجے کی کارکردگی کا حامل ہونے کے لئے ماحول اور کام کی نوعیت سے ہم آہنگ ہونے کی ضرورت ہے۔ ڈالارو کے مطابق یہ روبوٹ کسی حد تک خودکار انداز میں کام کر سکتے ہیں تاہم انہیں مکمل خودکار بنانے کے لئے کام جاری ہے اور امید ہے کہ جیسے ہی یہ پراڈکٹ حتمی مرحلے تک پہنچے گی یہ روبوٹ مکمل خودکار انداز میں کام کر سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مشینی آموزش اہم کردار ادا کریگی۔

تحریر: ول نائیٹ (Will Knight)

portable.3d.3x1000 portable.3dx1000

Read in English

Authors

*

Top