Global Editions

تعمیراتی کاموں کی نگرانی کرنے والے ڈرونزتیار

عمارت یا بلڈنگ کی تعمیر دوران اگر کوئی تعمیراتی کارکن سستی کا عادی ہے تو اب وہ ایسا نہیں کرسکے گا کیونکہ ڈرون کی آنکھ سے انہیں دیکھا جارہا ہوگا کیونکہ اب ایسے ڈرونز مارکیٹ میں آگئے ہیں جو تعمیراتی کاموں کی نہ صرف لائیو نگرانی کرتے ہیں بلکہ ان کیجیسے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زیرتعمیر سٹیڈیم پر کام کی نگرانی ایسے ہی ڈرونز کر رہے ہیں جو فضائی تصاویر کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بناتے ہیں۔ ان ڈرون کا اصل کام تعمیراتی بلڈنگ کی ویڈیو بنانا ہے۔ اس ویڈیو سے 3D تصاویر حاصل کی جاتی ہیں جنہیں ایک سوفٹ وئیر میں ڈال دیا جاتا ہے اور پھر دیکھا جاتا ہے کہ تعمیراتی کام پہلے سے طے شدہ عمارتی منصوبے کے مطابق ہورہا ہے یا نہیں۔ اس طرح تعمیراتی کام کی ہر چھوٹی بڑی چیز واضح ہوجاتی ہے۔ سوفٹ وئیرز معماروں کو دکھاتاہے کہ منصوبہ کہاں تک آگے بڑھا ہے اور ان حصوں کی بھی نشاندہی کرتاہے جو طے شدہ وقت سے پیچھے ہیں۔

یہ سوفٹ وئیر الینوائس یونیورسٹی (Illinoin University) کے سول انجینئرنگ کے اسسٹنٹ پروفیسر مانی گولپروار فارد(Mani Golparvar-Fard) نے اپنے ساتھیوں سے مل کر بنایا ہے۔ سوفٹ وئیر آپ کو بتاتا ہے کہ عمارت کو کون سا حصہ مٹیریل نہ ہونے کہ وجہ سے پیچھے رہ گیا ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زیرتعمیر سٹیڈیم پر کام کی نگرانی ایسے ہی ڈرونز کر رہے ہیں اس کے علاوہ امریکی ریاست ایریزونا (Arizona)میں آسمان سے باتیں کرنی والی زیر تعمیرعمارتوں اور جاپان کی کمپنی ٹیسئی ( Taisei ) میں یہی سوفٹ وئیر استعمال ہورہا ہے۔ تعمیراتی کمپنی ساکرامینٹو(Sacramento) کا کہنا ہے کہ ڈرون کا مقصد تعمیراتی کارکنوں کی نگرانی کرنا نہیں ہے۔بلکہ اس کی مدد سے نئی ٹیکنالوجی سے آپ تعمیراتی کام بشمول دفتری کاموں میں ہونے والی بہتری کو دیکھ سکتے ہو۔

ایک رائے یہ بھی ہے کہ ایسی نگرانی بعض اوقات متنازعہ ہوجاتی ہے کیونکہ اس سے نجی زندگی میں مداخلت کا تاثر ابھرتاہے اور یہ خوف بھی لاحق ہوتاہے کہ لوگوں کو زیادہ کام کرنے کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ گولپروار فارد لوگوں کی اس تشویش کو تسلیم کرتاہے لیکن اپنی بات کے دفاع میں کہتاہے کہ یہ سوفٹ وئیر کارکنوں کی اہلیت کو نہیں بلکہ ذرائع اور وسائل میں بہتری فراہم کرتاہے۔ ویسے بھی ایک بہت بڑی زیرتعمیر عمارت کی نگرانی کرنا بہت مشکل کام ہے کیونکہ اس میں بہت سی چیزیں حرکت میں ہوتی ہیں اور کارکنوں کو سونپے گئے کام اکثر تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ ساکرامینٹو منصوبے کو چلانے والی کمپنی ٹرنر کنسٹرکشن (Turner Construction)کا ریجنل منیجرلنکن ووڈ(Lincoln Wood) کاکہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے مراحل کا قریب سے مشاہدہ کرنا عام بات ہے۔ لیکن لی گئی فضائی تصاویر کاسوفٹ وئیر کی مدد سے تجزیہ کرنے سے زیادہ مکمل منظر سامنے آتا ہے کہ سائٹ پر کیا ہو رہا ہے ۔ کسی ایک طرف زیادہ توجہ دینے اور اسے نمایاں کرنے سے ممکن ہے سارے منصوبے پرمثبت اثر پڑے۔

الی نوائس یونیورسٹی کی ٹیم ڈرونز میں کیمروں کا ایسا سسٹم نصب کررہی ہے جس سے کیمرے ایک جگہ پر رہتے ہوئے اردگرد کیمنظر کی تصاویر بھی لے سکیں گے تاکہ کام کی رفتار کو مسلسل نگرانی میں رکھا جاسکے۔

تحریر: ول نائٹ

Authors
Top