Global Editions

بین الاقوامی موسمیات کے ماہرین نے پاکستان کو خبردار کر دیا

انسانوں کی پھیلائی ہوئی تباہی کے اثرات اب موسمیاتی تبدیلیوں کی صورت میں ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔امریکہ میں برف اور برفیلی ہواوں کا تباہ کن طوفان برپا ہے کسی خطے میں گرمی کی شدید لہر نے لوگوں کو پریشان کیے رکھا اور کہیں طویل خشک سالی کا راج طویل عرصے سے جاری ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید دھند جان چھوڑنے کا نام نہیں لے رہی۔عالمی سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کے اکثر ممالک سمندروں میں چلنے والی خط استوا پرٹریڈ ہواوں کے کرنٹ النینو کے زیراثر ہیں جس سے امریکہ آسٹریلیا فلپائن سنگاپور سمیت جنوبی ایشیا کے موسم بر ی طرح تبدیل ہو چکے ہیں۔ انٹرنیشنل پینل آن کلائمیٹ چینج کی رپورٹ فائیو میں کہا گیا ہے کہ النینو طوفان سے پاکستان کے جنوبی علاقے خشک سالی اور شمالی علاقے بارشوں سے بری طرح متاثر ہونے کا امکان ہے۔رپورٹ میں خبر دار کیا گیا ہے کہ بحرہند پر بننے والے ہوائی غبارے سے سنگاپور بھارت اور کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر آنے کا پھر خطرہ ہے

Authors
Top