Global Editions

بچوں کے رونے کی آواز سے بے نیاز موسیقی سنیں

امریکی کمپنیوں ڈاپلر لیبزاور نوہیرانے مشترکہ کاوشوں سے سماعت کے ایسے آلات تیار کئے ہیں جسے استعمال کرکے ناپسندیدہ آوازوں کو کم کیا جا سکے گا جبکہ آپ اپنی پسندیدہ آواز کو مطلوبہ والیوم میں سن سکیں گے۔ نوح کرافٹ کی کمپنی ڈاپلر لیب سان فرانسسکوکا کہنا ہے کہ ایسے سماعت کے آلات پر کام کر نے کا مقصد ایک اوسط شخص کی سننے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ اس آلے کی مدد سے آپ ایک ساتھ سمارٹ فون ایپلی کیشن پرایک کنسرٹ میں آواز کے سُروں کوچند ضربوں سے ہی ٹھیک کر سکتے ہیں اور ناپسندیدہ مخصوص آوازوں جیسے کہ ایک بچے کا رونا اورہوائی جہاز کے انجن کی آوازکو روک سکتے ہیں اور اس طرح ایک آئی فون ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین اپنے ارد گرد کے شورمیں کمی بیشی کر سکیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان آوازوں کو، جو آپ نہیں سننا چاہتے انہیں منسوخ کرنے کیلئے الگورتھم کاطریقہ استعمال کیا گیا ہے ۔ یہ سب ایک سمارٹ فون کی ایپلی کیشن سے کنٹرول ہو سکتا ہے۔کمپنی سفر اور موسیقی کے حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی نئی سیٹینگ بنا نے کا ارادہ رکھتی ہے ڈاپلر کے پہلے سماعت کے آلات کے ایک جوڑے کی قیمت 199 ڈالرہے-

اسی دوران ایک اور کمپنی نوہیرا بھی ایسی ہی کوششیں کررہی ہے جیسا کہ ڈاپلر نے کیالیکن یہ وائرلیس سماعتی آلے کا رابطہ آئی فون پر فون کال اور موسیقی سے بھی قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ نہیرا کے بانی ڈیوڈ کاننگٹن کا کہنا ہے کہ۔ کیننگٹن کو امید ہے کہ کمپنی اس سال کے آخر میں اس آلہ سماعت کا پہلا نمونہ تیار کر لے گی اور 2016 ء کے آخر میں اس کو 300 ڈالر سے کم قیمت میں بیچنا شروع کر دے گی-

ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں تمام قسم کے سننے والے آلات کی موجودگی میں ڈاپلر اور نوہیرا کو مضبوط چیلنجوں کا سامنا ہو گا-

تحریر: راشیل میٹز

عکاسی: NIV BAVARSKY

Read in English

Authors

*

Top